اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تمام کاموں کو روکتے ہوئے منظوری کے لیے اپنی پاس آنے والی سمریاں واپس بھیج دیں۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے الیکشن کا مرحلہ مکمل ہونے اور حکومتی سازی کے مراحل تقریبا مکمل ہونے کے بعد اب تمام سرکاری امور روک دیے ہیں۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ تمام کام اور سمریوں پر فیصلے اب آنے والی حکومت کرے گی۔ انوار الحق کاکڑ نے منظوری کیلیے آئی ہوئی تمام سمریاں واپس بھی بھیج دیں اور کہا کہ ہم صرف نئی حکومت کی حلف برداری کا انتظار کر رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نئی حکومت کو اپنے کاموں اور منصوبوں کے حوالےسے بریفنگ بھی دیں گے۔