تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اگر ساری دیگ ہی گندی ہے تو پھر ری الیکشن کروانے میں کوئی حرج نہیں ہے، سراج الحق
    سیاست

    اگر ساری دیگ ہی گندی ہے تو پھر ری الیکشن کروانے میں کوئی حرج نہیں ہے، سراج الحق

    adminadminفروری 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں مظلومیت کی وجہ سے لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے۔ اس الیکشن سے میں نے اخذ کیا ہے کہ تقسیم شدہ مینڈیٹ ان طاقتوں کو بہتر لگتا ہے جنہوں نے اپنے فیصلے کرنے ہوں۔

    اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں بہت محنت کی اور پہلی بار 750 حلقوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے، 8 فروری کو الیکشن ہوئے اور 9 فروری کو نتائج آئے تو وہ دن میرے لیے بہت مشکل تھا، ہم نے بہت محنت کی اور نتائج نہ آئے۔

    سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں ویسے بھی محنت کا پھل کم ملتا ہے، مزدور کو اور کسان کو بھی، میں نے اس ناکامی کو اپنے سر لیا اور جماعت کو اپنا استعفیٰ پیش کیا، وہ تو بعد میں ثابت ہو گیا کہ دھاندلی ہوئی ہے۔

    انہوں نےمزیدکہا کہ سرکاری افسران نے بھی بیان دیئے، ہمارا مطالبہ ہے جہاں سے لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا ہے وہاں ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن میں گئے ہیں اور اس دھاندلی کے بارے میں درخواستیں دی ہیں، کے پی میں بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں کی وجہ سے مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، کے پی میں مظلومیت کی وجہ سے لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ 2018ء کے مقابلے میں میرے حلقے کے عوام نے مجھے زیادہ ووٹ دیئے ہیں، اس کا بیرونی مبصرین نے بھی جائزہ لیا ہے کہ یہ الیکشن پاکستان کی تاریخ کا خراب ترین الیکشن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 20 ہزار ووٹوں کے بجائے 2 ہزار کر دیا گیا، اگر ساری دیگ ہی گندی ہے تو پھر ری الیکشن کروانے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن ری الیکشن سے پہلے 50 ارب روپے قوم کے ضائع کرنے والوں کا محاسبہ ضروری ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگورنر پنجاب سے محسن نقوی کی ملاقات، نگران سیٹ اپ کی کارکردگی بارے آگاہ کیا
    Next Article آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پر رات سے برفباری کا سلسلہ جاری
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.