تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پی ایس ایل 9، لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو 176 رنز کا ہدف
    کھیل

    پی ایس ایل 9، لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو 176 رنز کا ہدف

    adminadminفروری 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    لاہور قلندرز کی طرف سے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 72 رنز بنائے۔

    رسی وین ڈیر ڈوسن اور جارج لنڈے 26، 26، شائی ہوپ 21، جہانداد خان 12، احسن حفیظ 8 اور فخر زمان 6 رنز بناسکے، سکندر رضا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    کراچی کنگز کی طرف سےمیر حمزہ، حسن علی اور تبریز شمسی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ اب تک کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں۔ ہم اسی لائن اپ کے ساتھ میدان میں اُتر رہے ہیں۔ اُمید ہے تمام کھلاڑی ویسی ہی کارکردگی دکھائیں گے جیسی انہوں نے گزشتہ میچ میں دکھائی تھی۔

    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ہماری بیٹنگ اور بولنگ اب تک اچھی رہی ہے لیکن فیلڈنگ میں مسائل ہیں۔ حارث رؤف نے اب تک کلک نہیں کیا لیکن ہم زمان خان کے ساتھ ساتھ ان کی فارم میں واپسی کے لیے پُرامید ہیں۔

    ویسٹ انڈین وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ بھی آج کے میچ میں لاہور قلندرز کا حصہ ہیں۔ بی پی ایل کھیلنے کی وجہ سے وہ ابتدائی تین میچز میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

    ایونٹ میں لاہور قلندرز اب تک تین میچز کھیل چکی ہے اور تینوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ کراچی کنگز نے دو میچز کھیلے ہیں جس میں اُسے ایک میں شکست اور دوسرے میں فتح ملی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپشاور کی چار احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں
    Next Article ایرانی فورسز کی پاکستانی سرزمین پر کارروائی کا گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.