اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان پر پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دینے پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دیا ہے، انہوں نے ایسا کرتے ہوئے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔ پارٹی کی جانب سے بیان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
اظہار وجوہ نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت 2 دن کے اندر غیر مشروط معافی نامہ جمع کروائیں۔ اگر شیر افضل مروت کا جواب تسلی بخش نہ ہوا تو پارٹی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔