تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کرنے کی روش ترک کرکے فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں ،بیرسٹر گوہر
    سیاست

    عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کرنے کی روش ترک کرکے فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں ،بیرسٹر گوہر

    adminadminفروری 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے اور عوامی مینڈیٹ کی حامل تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا، پنجاب اور مرکز میں مضبوط حکومت سازی کا آئینی و جمہوری حق دینے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جب بھی دستور اور جمہوریت سے بے نیاز ہوکر نظمِ ریاست چلانے کی کوشش کی گئی، ملک بحرانوں کی لپیٹ میں آیا

    ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل دستور کی مکمل بالادستی اور جمہوری اقدار و روایات کے ازحد احترام سے جڑا ہے، دستورِمملکت اقتدار و اختیار کی ملکیّت عوام کو سونپتا ہے جو اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے یہ اختیار بروئے کار لاتے ہیں، ریاست اور عوام کے مابین اس مقدس رشتے کو نیچا دکھا کر بطور ریاست ہمارے لیے کسی بھی خیر کی توقع عبث ہے۔

    تاریخ گواہ ہے جب بھی دستور اور جمہوریت سے بے نیاز ہوکر نظمِ ریاست چلانے کی کوشش کی گئی، ملک بحرانوں کی لپیٹ میں آیا اور حادثات نے ہماری دہلیز پر دستک دی، آج بطور ریاست ہم جس مقام پر کھڑے ہیں وہ ہم سے نہایت سنجیدگی اور ہوش مندی کا متقاضی ہے۔

    بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جھوٹے، من گھڑت اور جعلی مقدمات میں جیل میں ناحق قید کیا گیا،تحریک انصاف سے بلّے کا انتخابی نشان چھین لیا گیا، تحریک انصاف کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی گئی اور قدم قدم پر آئین و قانون کی دھجیاں اڑا کر انتخابی دوڑ سے باہر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ تمام ہتھکنڈوں کے باوجود تحریک انصاف کو سونپے گئے واضح اور فیصلہ کن عوامی مینڈیٹ پر کھلی نقب زنی ہر لحاظ سے عوام کے ووٹوں کی بے حرمتی اور دستور و جمہوریت کی پامالی کے مترادف اور پاکستان کے مفاد سے متصادم ہے۔الیکشن کمیشن کی قابلِ مذمت سہولت کاری سے انتخابی نتائج میں مجرمانہ ردّ و بدل کے ذریعے عوام کی منتخب اکثریت کو جبراً اقلیّت میں بدلنے کا اقدام پر لحاظ سے تباہی کا نسخہ ہے۔

    بیرسٹر گوہرخان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام کے جائز مینڈیٹ کو غیر قانونی طور پر عوام کے مسترد شدہ سیاسی گروہوں میں بانٹ کر انہیں بطور حکمران ملک پر مسلّط کیے جانے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

    بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کرنے کی روش ترک کرکے فی الفور فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں اور تحریک انصاف کی چھینی گئی نشستیں لوٹائی جائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کے لئے غیرآئینی و غیر قانونی سیلیکشنز پر اصرار کی بجائے عوامی مینڈیٹ کی حامل تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا، پنجاب اور مرکز میں مضبوط حکومت سازی کا آئینی و جمہوری حق دیا جائے۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بہرصورت عوام کے مینڈیٹ کی نگہبانی کا فریضہ سرانجام دے گی اور عوام کے ووٹ کی حرمت کے تحفظ ک کے لئے ہر سطح پر پوری قوت سے آواز بلند کرے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسپریم جوڈیشل کونسل کو جسٹس (ر) مظاہر نقوی کے خلاف کارروائی کی اجازت مل گئی
    Next Article حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اہم پیش رفت متوقع
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.