اسلام آباد: سینیٹ میں قرآن پاک کے مطالعہ اور ایم فل، پی ایچ ڈی نصاب پر نظرثانی کی سینیٹر عبدالقادر کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ قرآن مجید ایک عالمگیر کتاب ہے، یہ کتاب انسانیت کیلئے مستقل رہبری کا ذریعہ ہے، ہر مسلمان پر واجب ہے کہ قرآن مجید کا مطالعہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے نصاب پر نظرثانی کی جائے۔