تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » الیکشن کمیشن چیلنج کئے گئے حلقوں کے نتائج کا آڈٹ کرے،فافن
    پاکستان

    الیکشن کمیشن چیلنج کئے گئے حلقوں کے نتائج کا آڈٹ کرے،فافن

    adminadminفروری 18, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک فافن نے الیکشن کمیشن سے چیلنج کئے گئے حلقوں کے نتائج کا آڈٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا فافن کی رپورٹ میں کہا گیا الیکشن کمیشن چیلنج کئے گئے حلقوں کے نتائج کا آڈٹ کرے۔

    فافن رپورٹ کے مطابق جن حلقوں کے نتائج کو چیلنج کیا گیا الیکشن کمیشن ان کی جانچ پڑتال کرے، آڈٹ میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں اور آزاد مبصرین کو شامل کیا جائے، الیکشن کے بعد کی صورتحال کا تقاضا ہے الیکشن کمیشن فوری ردعمل دے۔

    فافن نے مزید کہا کہ الیکشن کی سرکاری دستاویزات کی تحقیقات کی جائیں، پریذائیڈنگ افسر یا آر او کی سیل کے ساتھ کھولے گئے بیگز کو دیکھا جائے، بیلٹ پیپرز، اکاؤنٹ بیگ، جاری بیلٹ پیپرز کی کاؤنٹر فائل کو دیکھا جائے، انتخابی فہرست کی مارک کاپی کو دیکھا جائے، گنتی میں شامل، خارج کئے گئے اور ضائع بیلٹ پیپرز کا جائزہ لیا جائے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا پہلے مرحلے میں دستاویزات بشمول نتیجہ فارم کے درست ہونے کا جائزہ لیا جائے، پہلے مرحلے میں دستاویزات بشمول نتیجہ فارم کی مکمل دستیابی کا جائزہ لیا جائے، دوسرے مرحلے میں غیر تصدیق شدہ فارم کے انتخابی نتائج پر اثرات کا جائزہ لیا جائے، تیسرے مرحلے میں الیکشن آفیشلز کا احتساب کیا جائے۔

    فافن نے کہا کہ عام انتخابات 2024ء کیلئے 15 لاکھ الیکشن عملہ تعینات تھا، الیکشن عملے نے گنتی، ٹیبولیشن اور نتائج مرتب کئے جس سے تنارعات پیدا ہوئے، الیکشن کمیشن فارم 45 کی مختلف کاپیوں کی حقیقت کی وضاحت کرے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسعودی عرب کی اولین ترجیح جنگ بندی، غزہ سے اسرائیل کی واپسی ہے،وزیر خارجہ فیصل بن فرحان
    Next Article بانی پی ٹی آئی کا وکلاء اور پارٹی رہنماوٴں سے ملاقات کے لئے عدالت سے رجوع
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.