اسلام آباد: سینٹر تاج حیدرکا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی، شمولیت کی خبریں درست نہیں،
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینٹر تاج حیدرنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سی ای سی میں کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا تھا۔
انھوں نے واضح کیاکہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو پارٹی کا فیصلہ سی ای سی ہی تبدیل کرسکتی ہےاس کے علاوہ فیصلہ تبدیل نہیں ہوسکتا،ان کا کہنا تھا جب فیصلہ تبدیل کرنے کی ضرورت پڑی تو سی ای سی ہی فیصلہ کرے گی۔
سینٹر تاج حیدر نے کہا پیپلز پارٹی کا وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، یہ وضاحت ان سرکار کی خوائش پر بنائی گئی میڈیا رپورٹس کے جواب میں سامنے آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں معاملات طے پاگئے ہیں اور پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہونے اور کابینہ کا حصہ بننے پر آمادہ ہو گئی ہے۔
رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دے کر کہا گیا ہے کہ صدر مملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پیپلزپارٹی کو ملیں گے جبکہ چیئرمین سینیٹ اور چاروں گورنرز کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
بتایا گیا کہ بلوچستان میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ مل کر حکومت بنائیں گی جس میں وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی کابینہ کا حصہ بنے گی، پیپلز پارٹی کو پنجاب میں 2 یا 3 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔