تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل سیزن 9 کا آغاز آج سے ہو گا
    کھیل

    انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل سیزن 9 کا آغاز آج سے ہو گا

    adminadminفروری 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: شائقین کا انتظار ختم ،ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کا آغاز آج سے ہو گا، ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن میں ایک ٹرافی کیلئے 6 ٹیمیں 4 وینیوز پر آمنے سامنے آئیں گی، میگا ایونٹ کا آغاز آج سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہو گا، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں رات 8 بجے میدان میں اتریں گی۔

    میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب سجائی جائے گی جس میں نامور گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، تقریب آج شام ساڑھے 6 بجے قذافی سٹیڈیم میں ہو گی، افتتاحی تقریب میں فائر ورک اور لیزر شو کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔

    شائقین کرکٹ کا سٹیڈیم میں داخلہ ساڑھے 3 بجے شروع ہو جائے گا، مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے اپنی ٹیموں کو جوائن کر لیا، پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں ہو گا۔

    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اپنی اپنی ٹیم کی جیت کیلئے پر عزم ہیں، شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کوشش ہو گی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں، شاداب خان نے کہا کہ ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleخواجہ سعد رفیق کا پی ٹی آئی کو پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا مشورہ
    Next Article ملک کے بالائی علاقوں میں سردہواؤں ،گرج چمک کے ساتھ بارش، برفباری متوقع
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.