تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » شائستہ لودھی نے شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کی حمایت کردی
    فن و فنکار

    شائستہ لودھی نے شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کی حمایت کردی

    adminadminفروری 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: معروف میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی نے قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دو بالغ ایک دوسرے کے ساتھ حلال طریقے سے زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے ۔

    حال ہی میں شائستہ لودھی نے حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اْنہوں نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر ہونے والی ٹرولنگ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
    شائستہ لودھی نے کہا کہ دونوں ہی میرے بہت اچھے دوست ہیں، میں دونوں کی نجی زندگی کا احترام کرتی ہوں، دونوں نے اپنے لیے جو فیصلہ کیا وہ اْن کا نجی معاملہ ہے، اْن کا اپنا انتخاب ہے، ہم کیوں کسی کی نجی زندگی پر تنقید کریں؟۔

    اْنہوں نے کہا کہ وہ دونوں چھوٹے بچے نہیں ہیں، دونوں بالغ ہیں، سمجھدار ہیں تو اگر دو بالغ لوگ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور اپنی باقی زندگی ایک ساتھ گزارنا چاہتے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے؟ اس پر لوگوں کو کونسی پریشانی ہے؟

    شائستہ لودھی نے کہا سوشل میڈیا پر فارغ لوگ بیٹھے ہیں جن کا کام لوگوں کی نجی زندگی کو پرکھنا اور ٹرولنگ کرنا ہے، میں ان لوگوں سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ آپ کو کس نے یہ اجازت دی ہے کہ آپ کسی کو judge کریں اور اْس پر تنقید کریں؟

    اْنہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میرا کام ٹی وی اسکرین پر کام کرنا ہے تو لوگ میرے کام کی وجہ سے مجھ پر تنقید کرسکتے ہیں لیکن میں اپنی نجی زندگی میں کسی کے ساتھ بھی رہوں یا کچھ بھی کروں تو اس سے لوگوں کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

    شائستہ لودھی نے ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی سے متعلق وائرل ویڈیوز پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں نے غیراخلاقی اور گھٹیا تصاویر لگا کر ویڈیوز وائرل کیں، انہیں اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ اْن کی اس حرکت سے اْس انسان کی فیملی کیا اثر پڑے گا۔

    اْنہوں نے کہا کہ ثنا جاوید کے بھائی، بہن اور فیملی بھی ہے، اسی طرح ثنا اور شعیب ملک کا ماضی میں جس فیملی کے ساتھ رشتہ تھا، اْن کی بھی معاشرے میں عزت ہے لیکن ہمارے یہاں لوگ یہ سب نہیں سوچتے۔

    شائستہ لودھی نے کہا کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک کے خلاف سوشل میڈیا پر کمنٹس پڑھ کر بہت رونا آیا، پتہ نہیں ہم دوسروں کو خوش کیوں نہیں دیکھ سکتے۔

    واضح رہے کہ 20 جنوری کو ثنا جاوید اور شعیب ملک نے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

    ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔
    خیال رہے کہ ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Article190 ملین پاوٴنڈز کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی
    Next Article جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر و دیگر کیخلاف درخواست دائر کر دی
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.