اسلام آباد: بانی تحریک انصاف اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے اڈیالہ جیل میں سماعت کرنا تھی، فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوئی۔
جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 20 فروری تک ملتوی کی گئی ہے، گزشتہ سماعت پر بھی فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی نہ ہو سکی تھی۔
190 ملین پاوٴنڈز کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی
Previous Articleخوشاب، گھوٹکی اور کوہاٹ کے چند پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ