اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے71سیالکوٹ کے نتائج روکنے کی ریحانہ ڈار کی درخواست پرسماعت 22 فروری تک ملتوی کردی۔
الیکشن کمیشن میں این اے71سیالکوٹ سے ریحانہ ڈار کی درخواست پر ممبر خبیرپختونخوا اکرام اللہ اور ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے سماعت کی، این اے71سیالکوٹ کے ریٹرنگ افسر طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 22فروری تک ملتوی کردی۔الیکشن کمیشن نے این اے 71 کا نتیجہ روکتے ہوئے آراو سے آج 14 فروری تک رپورٹ طلب کررکھی تھی۔
خیال رہے کہ ریحانہ ڈار نے الیکشن کمیشن سے این اے71سیالکوٹ کے نتائج روکنے کی استدعا کی تھی۔
این اے71سیالکوٹ ، ریحانہ ڈار کی نتائج روکنے کی درخواست پرسماعت ملتوی
Previous Articleعالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی