تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ن لیگ ،پیپلزپارٹی سمیت اتحادی جماعتوں کا مل کر حکومت بنانے کا اعلان
    پاکستان

    ن لیگ ،پیپلزپارٹی سمیت اتحادی جماعتوں کا مل کر حکومت بنانے کا اعلان

    adminadminفروری 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر اتحادی جماعتوں کے اکابرین کا اہم اجلاس ہوا جس میں تمام رہنماؤں نے مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا۔

    اجلاس میں شہباز شریف، آصف زرداری، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، صادق سنجرانی، علیم خان، طارق بشیر چیمہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

    اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم نے تہیہ کیا ہے آپس میں مل بیٹھ کر حکومت بنائیں گے، ہم پر قرض بہت ہے اور دیکھا ہے کہ اس کی قسطیں کتنی رہ گئی ہیں۔

    آصف زرداری نے کہا کہ ، ہم نے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑے ہیں، ہم اکٹھے بیٹھ سکتے ہیں، بات کر سکتے ہیں، چاہتے ہیں پی ٹی آئی بھی مفاہمت میں شامل ہو۔

    اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم سب مل کر باہمی تعاون سے جمہوریت کو مضبوط کریں گے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ہم پہلے بھی اکٹھے تھے پھر اکٹھے ہو کر پاکستان کی جمہوریت کو سنبھالیں گے، ہم اس سارے معاملات میں میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سب کو مل کر بحرانوں سے نکلنا ہو گا، پاکستان کا ایجنڈا نمبر ون ایجنڈا ہونا چاہئے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم الیکشن لڑے اور ایک دوسرے کے خلاف کافی باتیں کیں، اب الیکشن ہو چکے، اب ہم نے اس ملک کی اکانومی کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے، ہمیں اختلافات ختم کر کے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں جو مہنگائی ہے اس کے خلاف ہم نے جنگ لڑنی ہے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے اپنا ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، خالد مقبول صدیقی، علیم خان نے بھی ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج اس ملک کی اکانومی کو مضبوط بنانا ہے، ہم نے مل کر ملک میں مہنگائی، بیروزگاری کے خلاف جنگ لڑنی ہے، میں گزارش کروں گا نواز شریف صاحب سے کہ وہ ملک کے وزیراعظم بنیںَ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ اس وقت ہم صرف وفاق کی بات کر رہے ہیں، ہم سب اختلافی معاملات کو بھلا کر 25 کروڑ عوام کیلئے سوچیں، پاکستان جس طرح معاشی حالات میں گھرا ہوا ہے اس کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں پھر دوبارہ سب کو دعوت دیتا ہوں آئیں اور آگے بڑھیں، آئیں اور باہمی اختلافات بھلا کر اکٹھے ہو جائیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleرمضان پیکیج2024،گندم درآمد اور آٹا برآمد کرنے کی منظوری مل گئی
    Next Article افغان باشندوں کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنیوالے 7افسران سمیت 16 گرفتار
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.