تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پیپلز پارٹی کا وزارت عظمیٰ کیلئے ن لیگی امیدار کو ووٹ دینے، حکومت کا حصہ نہ بننے کا اعلان
    پاکستان

    پیپلز پارٹی کا وزارت عظمیٰ کیلئے ن لیگی امیدار کو ووٹ دینے، حکومت کا حصہ نہ بننے کا اعلان

    adminadminفروری 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے وزارت عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دینے اور حکومت کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا۔

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو بحران سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، ہم آج بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آج پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ہمارا اصولی فیصلہ ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنا ہے، مستحکم بنانا ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس مرکز میں حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ مینڈیٹ نہیں تھا اس لیے میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں ہوں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ بات نہیں کرے گی، ن لیگ نے ہمیں حکومت سازی کیلئے دعوت دی تھی، وزارت عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دیں گے لیکن ن لیگ کی حکومت کی کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں سیاسی افراتفری، بحران نہیں چاہتی، خود کو وزیراعظم کی دوڑ میں شامل نہیں کرتا، ہمیں ملک میں سیاسی عدم استحکام بھی نظر آ رہا ہے، عوام نے الیکشن میں حصہ لیا، عوام اب مزید سیاسی عدم استحکام نہیں چاہتے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سی ای سی اراکین نے ن لیگ کے حوالے سے کافی اعتراضات کا اظہار کیا، انتخابات کے نتائج کو احتجاج کے ساتھ قبول کریں گے، سی ای سی میں لوگوں نے بتایا کہ 18 ماہ میں ہمارے کام نہیں ہوئے، سی ای سی الیکشن سے متعلق تمام شکایات کو اکٹھا کرے گی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اصولی فیصلہ ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے، حکومت سازی کے عمل اور سیاسی استحکام کیلئے ایک کمیٹی بنائی ہے، یہ کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی، ہم یہ کوشش کریں گے کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالیں۔

    انہوں نے کہا کہ سب کا خیال تھا کہ واضح مینڈیٹ آئے گا مگر نہیں آیا، نہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کو واضح مینڈیٹ ملا، نہ مسلم لیگ ن کو اور نہ ہی پیپلز پارٹی کو اکثریت ملی۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے میں دلچسپی نہیں رکھتی، ہم 18 ماہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا حصہ رہے جس میں پارٹی کو شکایات ہوئیں، کوشش کریں گے کہ سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک جل رہا ہے، بجھانے کی صلاحیت صرف آصف زرداری کے پاس ہے، میری خواہش ہے کہ آصف علی زرداری ملک کے صدر بنیں، آصف علی زرداری صدارت کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملک سے نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرنا چاہیے، مسلم لیگ ن کا وزیراعظم بنا تو اس نے پرانی سیاست ہی کرنی ہے،

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم ٹو جیسی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی، آئینی عہدوں پر پیپلزپارٹی کا حق ہے، حکومتی عہدوں پر ہمارا حق ہے کہ ہم اپنے امیدوار کھڑے کریں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایک سیاسی فورس بات کرنے کو تیار نہیں، دوسری سننے کو تیار نہیں، پی ٹی آئی کو عوام نے کس لیے ووٹ دیئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت میں وزارتیں نہیں لے گی، زرداری پی پی اعتراضات کے باوجود پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر آگ بجھانے کی کوشش کریں گے، تمام اعتراضات کے باوجود قوم کے مفاد میں انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ان ایشوز کے بارے میں متعلقہ فورم پر معاملات اٹھائیں گے، پیپلز پارٹی یقینی بنائے گی کہ حکومت سازی کا عمل مکمل ہو، ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں پارلیمنٹ میں عوام کے مسائل حل ہوں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleن لیگ کا صدر پاکستان کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ
    Next Article علی امین گنڈا پور کی 26 مقدمات میں ضمانت ہو گئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.