تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پی ایس ایل 9 ،ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین کی عدم دلچسپی
    کھیل

    پی ایس ایل 9 ،ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین کی عدم دلچسپی

    adminadminفروری 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پی ایس ایل 9 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی نے سوالات کھڑے کر دیے۔

    سترہ فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 9 کے میچز کے لیے پی سی بی سے نجی کورئیر کمپنی نے ٹکٹ فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے، پیر سے مقررہ مختلف برانچز پرٹکٹ فروخت کے لیے پیش کیے جانے تھے تاہم نجی کورئیر کمپنی کے مقررہ مراکز میں سے متعدد پرٹکٹ فروخت کرنے کا سلسلہ شروع نہ ہوسکا جبکہ بیشتر مقامات پر سناٹا طاری رہا۔

    ذمہ داران کا کہنا تھا کہ ٹکٹ تاخیر سے ملنے اور انتظامی معاملات کی وجہ سے ٹکٹ منگل سے فروخت کیے جائیں گے۔

    دوسری جانب کرکٹ کے دلدادہ شہریوں نے بھی ٹکٹ خریدنے میں دلچسپی نہیں دکھائی، ماضی میں لیگ میں اسٹار کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کے موقع پر طویل قطاریں نظر آتی تھیں تاہم امسال ہو کا سا عالم ہے۔

    پی سی بی نے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت ساڑھے 7 سو روپے رکھی ہے، فرسٹ کلاس انکلوژرز کے لیے 15 سو، پریمیئیم انکلوژرز کے لیے 25 سو اور وی آئی پی انکلوژرز کے لیے ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے رکھی گئی ہے، ایلمینیٹر میچز کے ٹکٹ 750 ، 15 سو، 3 ہزار اور 5 ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔فائنل کے لیے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار، ڈہائی ہزار، 4 ہزار اور 8 ہزار روپے ہے۔

    خیال رہے کہ 6 ٹیموں کے درمیان ہونے والے پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب 17 فروری کو لاہور میں طے ہے۔

    پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، 34 میچز کےا یونٹ کے پہلے مرحلہ میں لاہور میں 9، ملتان میں5، دوسرے مرحلہ میں راولپنڈی میں 9 اور کراچی میں 11 میچز کا انعقاد ہونا ہے، نیشنل اسٹیڈیم، کراچی تمام میچز مصنوعی برقی قمقمہوں کی روشنی کھیلے جائیں گے۔

    پہلا فلڈ لائٹ میچ 28 فروری کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کے درمیان ہوگا، اگلے روز29 فروری کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیٹر، 3 مارچ کو کراچی کنگز اور ملتان سلطانز، 9 مارچ کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز، 10 مارچ کو کوئٹہ گلیڈیٹرز اور لاہور قلندرز، 11 مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی، 12 مارچ کو کوئٹہ گلیڈیٹر اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

    14 مارچ کو ٹیم 1 اور ٹیم 2 کے درمیان کوالیفائر مقابلہ ہوگا، 15 مارچ کو ٹیم 3 اور ٹیم 4 کے درمیان ایلمینیٹر1 طے ہے،اگلے روز الیمینیٹر 2 میں الیمینیٹر1 اورکوالیفائر رنر اپ ٹیم کا ٹکراو ہوگا، 18 مارچ کو فائنل اور اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجو بائیڈن نے نجی گفتگو کے دوران نیتن یاہو کو گالی دے دی
    Next Article پیپلزپارٹی سی ای سی نے حکومت سازی کے لئے پی ٹی آئی سے بھی بات کرنے کی تجویز دیدی
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.