اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔
سول عدالت کے جج ڈاکٹر سہیل نے مالی فراڈ کے کیس میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت 1 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں فواد چوہدری وفاقی وزیر رہے ہیں، سابق وزیر پر شہری سے 50 لاکھ روپے لے کر نوکری نہ دینے کا الزام ہے۔