تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » صومالیہ کے فوجی بیس میں نماز پڑھتے اہلکاروں پر حملہ،5 جاں بحق
    پاکستان

    صومالیہ کے فوجی بیس میں نماز پڑھتے اہلکاروں پر حملہ،5 جاں بحق

    adminadminفروری 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    موغادیشو: صومالیہ کے فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے جن میں سے 3 کا تعلق متحدہ عرب امارات اور 1 کا بحرین سے تھا جب کہ 4 فوجی زخمی بھی ہوئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق صومالیہ میں گورڈون فوجی اڈے پر اُس وقت حملہ کی گیا جب وہاں اہلکار نماز پڑھ رہے تھے۔ ان اہلکاروں میں مقامی فوجیوں کے ساتھ غیر ملکی فوجی بھی شامل تھی جو صومالیہ کی فوجیوں کو ٹریننگ دینے آئے تھے۔

    صومالی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور گھات لگائے بیٹھے تھے اور اپنی کارروائی کے لیے ایسا وقت چنا جب اہلکاروں کی اکثریت نماز میں مشغول ہوتی ہے۔

    شدت پسند تنظیم الشباب نے گورڈون فوجی بیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے فوجی مرکز کو نشانہ بنایا۔ اپنی سرزمین پر کسی اور کو قبول نہیں کریں گے۔

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں 5 فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے جن میں 3 اماراتی اور ایک بحرینی فوجی شامل ہے جو صومالیہ کے فوجیوں کو تربیت دینے گئے تھے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں 4 فوجی زخمی بھی ہوئے۔ حملے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور صورت حال کے تعین کے لیے صومالی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

    خیال رہے کہ افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں 10 فروری کو بھی ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 5 جاں بحق ہلاک ہوگئے تھے۔

    جنگ زدہ صومالیہ میں کئی شدت تنظیمیں حکومتی فورسز کے ساتھ جنگ میں مصروف ہیں جن میں الشباب اور القاعدہ بھی شامل ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاداکار شاہ رخ خان کا اہلیہ کو تحفے میں پلاسٹک کے سستے جھمکے دینے کا انکشاف
    Next Article عام انتخابات ،این اے میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 92، ن لیگ 75، پی پی 54 نشستوں پر کامیاب
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.