تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اداکار شاہ رخ خان کا اہلیہ کو تحفے میں پلاسٹک کے سستے جھمکے دینے کا انکشاف
    فن و فنکار

    اداکار شاہ رخ خان کا اہلیہ کو تحفے میں پلاسٹک کے سستے جھمکے دینے کا انکشاف

    adminadminفروری 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اپنے پہلے ویلنٹائنز ڈے (محبتوں کا عالمی دن) پر اپنی اہلیہ گوری خان کو پلاسٹک کے سستے جھمکے دیے تھے۔

    14 فروری کو دنیا بھر میں محبتوں کا عالمی دن یعنی ویلنٹائنز ڈے منایا جاتا ہے، اس دن لوگ اپنے پیاروں سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے تحفے دیتے ہیں جن میں سرِفہرست گلاب کے پھول اور چاکلیٹس ہوتی ہیں۔

    ویلنٹائنز ڈے میں چند دن باقی ہیں اور ایسے میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا پرانا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے گوری خان کو دیے گئے تحفے کے بارے میں بتایا تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک مداح نے شاہ رخ خان سے پوچھا تھا کہ اُنہوں نے گوری خان کو اپنے پہلے ویلنٹائنز ڈے پر کونسا تحفہ دیا تھا؟

    مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ مجھے جہاں تک یاد ہے تو ہمارے پہلے ویلنٹائنز ڈے کو تقریباََ 34 برس ہوچکے ہیں اور میں نے گوری خان کو گلابی رنگ کے پلاسٹک کے جھمکے تحفے میں دیے تھے۔

    شاہ رخ خان نے یہ ٹوئٹ سال 2023 میں کیا تھا جوکہ اب ایک سال بعد ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر وائرل ہورہا ہے۔

    یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے بھارتی شو ‘آپ کی عدالت’ میں بتایا تھا کہ وہ گوری خان سے پہلی بار دہلی میں ہونے والی ایک پارٹی میں ملے تھے، اس وقت اداکار کی عمر 18 برس تھی جبکہ گوری خان صرف 14 سال کی تھیں۔

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ گوری خان پہلی لڑکی تھی جس نے اُن سے تین سیکنڈ سے زیادہ بات کی تھی اور اُنہیں پہلی ملاقات میں ہی گوری سے محبت ہوگئی تھی۔

    خیال رہے کہ شاہ رُخ خان اور گوری خان 1991 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، گوری خان ایک انٹیرئیر ڈیزائنر اور بزنس ویمن ہیں، اس خوبصورت جوڑی کے 3 بچے ہیں جن میں ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجنسی زیادتی کے مجرم کی سزا معاف کرنے والی ہنگری کی صدرعوامی احتجاج پر مستعفی ہو گئیں
    Next Article صومالیہ کے فوجی بیس میں نماز پڑھتے اہلکاروں پر حملہ،5 جاں بحق
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.