تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ن لیگ کا اجلاس، نواز شریف کے بجائے شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی تجویز
    پاکستان

    ن لیگ کا اجلاس، نواز شریف کے بجائے شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی تجویز

    adminadminفروری 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شہباز شریف وزیراعظم اور مریم نواز وزیر اعلی پنجاب کے لئے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آگئے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت ملکی سیاسی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں صوبائی حکومت بنانے کے لئے ابتدائی خدوخال تیار کر لئے۔

    اجلاس میں کچھ شرکاء نے شہباز شریف کو وزیر اعظم کے طور پر امیدوار نامزد کرنے کی تجویز دی، تو باقی شرکاء نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کی تجویز کی حمایت کی۔

    اجلاس کے دوران پارٹی قیادت نے مسلم لیگ ن کے وزارت عظمی کے امیدوار کا فیصلے کا اختیار شریف برادران پر چھوڑ دیا۔

    وزیر اعلی پنجاب کے لئے مریم نواز اب تک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ ان کے بطور وزیراعلی پنجاب نام پر پارٹی اجلاس میں مزید مشاورت جاری ہے۔

    مسلم لیگ ن شہباز شریف اور مریم نواز کے نام اپنے ممکنہ اتحادیوں کے سامنے رکھے گی۔ پی پی پی، ایم کیو ایم، جمیعت علماء اسلام ف اور دیگر کی حمایت لینے کی کوشش کی جائے گی۔

    مسلم لیگ ن حکومت سازی سے متعلق اپنی تجاویز اتحادیوں کے سامنے رکھ کر متفقہ فیصلے کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ حتمی فیصلہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ مذاکرات کے فائنل راؤنڈ کے بعد کیا جائےگا۔

    اجلاس میں صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے اتحادیوں کو دینے جبکہ اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن کے پاس رکھنے کی تجاویز بھی سامنے آئیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleہالینڈ کے سابق وزیراعظم اور انکی اہلیہ ایک ساتھ دنیا سے کوچ کرگئے
    Next Article ہمارے شہریوں کے اس عظیم مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، صدر عارف علوی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.