تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » تحریک انصاف وفاق، پنجاب اور کے پی کے میں حکومت بنائے گی،بانی پی ٹی آئی
    پاکستان

    تحریک انصاف وفاق، پنجاب اور کے پی کے میں حکومت بنائے گی،بانی پی ٹی آئی

    adminadminفروری 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: بانی تحریک انصاف نے اپنے وکلا کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے، قوم کے ساتھ جو ہورہا ہے اس سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، جن حلقوں میں نتائج تبدیل کیے گئے ان کے امیدوار کل نکلیں اور پْرامن احتجاج کریں۔

    بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ان کے وکلا عمیر نیازی ایڈووکیٹ اور بیرسٹر سلمان صفدر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ایڈووکیٹ عمیر نیازی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے قوم کو الیکشن نتائج پر مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ قوم نظرئیے اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، جس طرح لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیا یہ 1970 سے زیادہ لوگ باہر آئے ہیں۔

    وکلا کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ پی ٹی آئی وفاق، پنجاب اور کے پی کے میں حکومت بنائے گی، بانی پی ٹی آئی نے ملک کے سب سے بڑے ادارے سے اپیل کی ہے کہ قوم کے ساتھ جو ہورہا ہے اس سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، جن حلقوں میں نتائج تبدیل کیے گئے ان کے امیدوار کل نکلیں اور پْرامن احتجاج کریں کیوں کہ جمہوری عمل میں ووٹ کی عزت ہے، ووٹ چوری ہوگیا تو احتجاج کریں۔

    وکلا کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہماری معیشت زمین بوس ہوچکی ہے، سیاسی عدم استحکام نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کو بند گلی میں نہ لے کر جائیں، پری پول دھاندلی اور اداروں کو استعمال کیا گیا، ادارے کمزور ہوچکے ہیں، نواز شریف نے ہمیشہ حکومت کو بینک کرپٹ کیا، مکس اچار کے ساتھ حکومت نہ بنانے دیں، 50 سیٹوں والا کیسے فتح کا اعلان کرسکتا ہے؟ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔

    ملاقات میں شریک بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاوٴنڈ اسکینڈل میں قانونی ٹیم کو اندر جانے نہیں دیا گیا، نیب عدالتی عملہ، تفتیشی ٹیم اور پراسیکیوٹرز جیل کے اندر گے لیکن بانی پی ٹی آئی وکلاء کو اندر نہیں جانے دیا، بشری بی بی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، جیل میں تمام سہولیات کے باوجود بشریٰ بی بی کو بنی گالا رکھا گیا، 3 گھنٹے وکلاء کھڑے رہے، درخواست کے باوجود قانونی ٹیم اندر نہیں جاسکی۔

    سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی بالکل فریش تھے، وہ جانتے تھے باہر کیا ہوا ہے، الیکشن کے حوالے سے بڑی تفصیلی ہدایات دی، بانی پی ٹی آئی کے 16 مہینوں سے کیس چل رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی ہر جرم کے ٹرائل کا سامنا کررہے ہیں، 7 ماہ ہوچکے، بانی پی ٹی آئی نے ایک دن بھی نہیں کہا کہ کب باہر آوٴں گا۔

    سلمان صفدر نے بتایا کہ اب دن آچکے ہیں بانی پی ٹی آئی کو عوام میں آنا چاہیے، تمام مقدمات ریت کا ڈھیر ثابت ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کو تین مقدمات کا دکھ ہوا ہے، ایک ظل شاہ قتل کیس، کرپشن کیس اور عدت میں نکاح کیس، یہ مقدمات چلانا ذاتی معاملات ہیں، ان کو عدالت میں نہیں آنا چاہیے تھا۔

    بیرسٹر سلمان صفدر نے مزید بتایا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالا میں رکھنے پر بانی پی ٹی آئی نے اعتراض کیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے اپیل کی ہے کہ بشری بی بی کو جیل منتقل کیا جائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنچری مکمل، ن لیگ 71، پی پی 54 نشستوں پر فتح یاب
    Next Article ایک بڑی پارٹی کو نشان سے محروم کیا گیا جو غیر تعلیم یافتہ ووٹر کیلئے مشکل تھی،سربراہ کامن ویلتھ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.