اسلام آباد: الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ تاحال الیکشن کمیشن کوقومی اسمبلی کے 252 حلقوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں جب کہ 265 میں سے 13 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔
قومی اسمبلی میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی تعداد 100ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ ن اب تک 71 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے جبکہ ہ پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار 54 ہو گئے ہیں۔
ایم کیو ایم کے 17، مسلم لیگ ق کے 3، استحکام پاکستان پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے 2، 2 امیدوار قومی اسمبلی میں پہنچ گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم، بی این پی اور مسلم لیگ ضیا کو قومی اسمبلی میں ایک ایک نشست حاصل ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن کو ای ایم ایس سسٹم پر موصول ہونے والے عام انتخابات 2024ء کے حتمی و سرکاری نتائج میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔