راولپنڈی: سابق صوبائی وزیر بشارت راجہ نے کہا ہے کہ کسی کو اپنے حق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔ہم اس طرح اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، اگر ایک آر او کامیاب امیدوار کو ناکام قرار دے گا تو پھر یہ زیادتی ہوگی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ این اے 55 کے آر او نے فارم 47 جاری کیا ہے جس میں انہوں نے میرے مخالف امیدوار کو کامیاب قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس پورے حلقے کے فارم 45 موجود ہیں جن کے مطابق میں 50 ہزار کی لیڈ سے جیت رہا ہوں، پورے حلقے میں کوئی ایسا پولنگ سٹیشن نہیں جہاں سے میرا مخالف کامیاب ہوا ہو۔
بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ میری الیکشن کمیشن آف پاکستان سے گزارش ہے کہ فوری طور پر اس بات کا نوٹس لیا جائے کہ آر او نے کس بنیاد پر فارم 47 جاری کیا جبکہ فارم 45 کے مطابق 50 ہزار کی میری لیڈ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، اگر ایک آر او کامیاب امیدوار کو ناکام قرار دے گا تو پھر یہ زیادتی ہوگی، ہم 5 گھنٹوں سے فارم 45 لے کر پھرتے رہے لیکن آر او انہیں ماننے کیلئے تیار نہیں، انشاللہ ہم اپنے حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔
Previous Articleالیکشن کے نتائج میں تاخیر پر وفاقی وزارت داخلہ کا ردعمل آگیا
Next Article جہانگیر ترین قومی اسمبلی کی دونوں سیٹیں ہار گئے