تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاک فوج کی عام انتخابات کے پُرامن انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش
    پاکستان

    پاک فوج کی عام انتخابات کے پُرامن انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش

    adminadminفروری 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: پاک افواج نے عام انتخابات کے پُرامن انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عام انتخابات کے پرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مسلح افواج کو فخر ہے کہ انہوں نے مقدس انتخابی عمل کے انعقاد کے دوران سیکیورٹی فراہم اور سول اداروں کی مدد کی اورآئین پاکستان کے مطابق اہم کردار ادا کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 6000 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر 137000 فوجی اہلکاروں اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی اور 7800 سے زیادہ کوئک رسپانس فورس کے دستوں کے ساتھ عوام کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنایا گیا۔

    آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ 51بزدلانہ دہشت گردانہ حملوں کے باوجود، جو زیادہ تر کے پی اور بلوچستان میں ہوئے، جن کا مقصد انتخابی عمل کو متاثر کرنا تھا، سیکیورٹی اہلکار پرعزم رہے، ان حملوں میں 12 افراد (جن میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 10 اہلکار شامل ہیں) نے شہادت قبول کی 39 دیگر زخمی ہوئے جبکہ مختلف کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں امن و سلامتی کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا گیا، فعال انٹیلی جنس اور فوری کارروائی کے ذریعے بہت سے ممکنہ خطرات کو بے اثر کر دیا گیا جو ہمارے شہریوں کے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری سیکیورٹی ایجنسیوں کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے جمہوری عمل کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کے ساتھ مل کر کام کیا، ہمیں پوری امید ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور یہ الیکشن پاکستان میں جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے اور عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ملک میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، اور ریاست کی جمہوری روایات کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل حمایت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleملک بھر میں انتخابات سو فیصد شفاف ہوئے،یقین ہےنتائج کو تسلیم کیا جائے گا،سکندر سلطان راجہ
    Next Article عام انتخابات ، کراچی کے مختلف حلقوں میں کون آگے ، کون پیچھے؟
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.