تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نگران وزیراعظم کی عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارک باد
    پاکستان

    نگران وزیراعظم کی عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارک باد

    adminadminفروری 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عام انتخابات کے انعقاد کو کامیاب قرار دیتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے۔

    نگراں وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں عام انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر قوم، الیکشن کمیشن، عبوری صوبائی حکومتوں، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، انتخابی عملے میڈیا اور تمام متعلقہ افراد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ’ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں کردار ادا کیا، یہ اہم موقع نہ صرف ہمارے جمہوری عمل کی لچک اور طاقت کا ثبوت ہے بلکہ پاکستانی عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کا بھی ہے، پاکستان کے عوام کی انتخابی عمل میں شرکت اور جوش و خروش اس جمہوری مشق کا سنگ بنیاد رہا ہے، ووٹروں کا زیادہ ٹرن آؤٹ ہمارے ملک کے مستقبل کی تشکیل کے لیے عوامی عزم کا واضح اشارہ ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ’ ووٹوں کے ذریعے ظاہر ہونے والی آوازیں ہماری جمہوریت کی مضبوطی میں کردار ادا کریں گی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے چند واقعات کے باوجود ملک بھر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، ایل ای اے، سویلین ایڈمنسٹریشن اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔‘

    انہوں نے کہا کہ ’ اپنے فرائض سے ان کی غیر متزلزل وابستگی انتخابات کے پرامن انعقاد میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے، مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے پاکستانی عوام نے غیر معمولی ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد قوم کا عزم، انتخابی عمل میں شرکت جاری رکھنا، ان قوتوں کے خلاف ایک طاقتور بیان ہے جو ہماری قوم کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’یہ امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہماری اجتماعی خواہش کو واضح کرتا ہے، ایک بار پھر میں اس تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، دعا ہے کہ یہ الیکشن پاکستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کی نوید ثابت ہوں۔‘۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعام انتخابات، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری
    Next Article ملک بھر میں انتخابات سو فیصد شفاف ہوئے،یقین ہےنتائج کو تسلیم کیا جائے گا،سکندر سلطان راجہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.