کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تو کسان کارڈ، ہاری کارڈ اور یوتھ کارڈ جیسے منصوبے لائیں گے۔پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر ملک بھر کی کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرے گی۔
آصفہ بھٹو نے کہا کہ عوام وعدہ کریں بلاول کا ساتھ دیں گے، اقتدار میں آکر پانج سال میں عوام کی آمدنی ڈبل کر دیں گے، بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی غریبوں کی تکلیف سمجھتی ہے، آپ کو بتائیں گے پیپلزپارٹی کیسے عام آدمی کی زندگی میں بہتری لائے گی، پیپلزپارٹی نے سندھ میں عوام کے علاج کیلئے ہسپتال بنائے جہاں عوام کا علاج مفت ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کیساتھ کھڑی رہتی ہے، ملک میں آنیوالے تاریخی سیلاب میں بلاول بھٹو عوام کیساتھ رہے، ہر ضلع میں عوام کے مفت علاج کیلئے ہسپتال بنائیں گے، سندھ میں 20 لاکھ گھر بنا کر مالکانہ حقوق دے رہے ہیں۔
آصفہ بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تو کسان کارڈ، ہاری کارڈ اور یوتھ کارڈ جیسے منصوبے لائیں گے۔پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر ملک بھر کی کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرے گی، آصفہ بھٹو
فوٹو فائل
کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تو کسان کارڈ، ہاری کارڈ اور یوتھ کارڈ جیسے منصوبے لائیں گے۔پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر ملک بھر کی کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرے گی۔
آصفہ بھٹو نے کہا کہ عوام وعدہ کریں بلاول کا ساتھ دیں گے، اقتدار میں آکر پانج سال میں عوام کی آمدنی ڈبل کر دیں گے، بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی غریبوں کی تکلیف سمجھتی ہے، آپ کو بتائیں گے پیپلزپارٹی کیسے عام آدمی کی زندگی میں بہتری لائے گی، پیپلزپارٹی نے سندھ میں عوام کے علاج کیلئے ہسپتال بنائے جہاں عوام کا علاج مفت ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کیساتھ کھڑی رہتی ہے، ملک میں آنیوالے تاریخی سیلاب میں بلاول بھٹو عوام کیساتھ رہے، ہر ضلع میں عوام کے مفت علاج کیلئے ہسپتال بنائیں گے، سندھ میں 20 لاکھ گھر بنا کر مالکانہ حقوق دے رہے ہیں۔
آصفہ بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تو کسان کارڈ، ہاری کارڈ اور یوتھ کارڈ جیسے منصوبے لائیں گے۔