تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے حوالے سے نیا انکشاف
    امریکہ

    ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے حوالے سے نیا انکشاف

    adminadminفروری 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020ء کے اوائل میں عراق میں ڈرون حملے میں مارے جانے والے ایرانی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے حوالے سے نیا انکشاف کردیا ۔

    امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں امریکی اڈے پر حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران نواز مسلح ملیشیاؤں کی جانب سے امریکی افواج پر گزشتہ ہفتے کیے گئے حملے پہلے ایسے نہیں ہوتے تھے، بطور صدر میرے اقدامات نے تہران کو کسی بھی حملے سے پہلے واشنگٹن کو مطلع کرنے پر مجبور کیا تاکہ کسی بڑی کشیدگی سے بچا جا سکے۔

    سابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہم قاسم سلیمانی کو قتل کرنے لگے تو اسرائیل بھی ہمارے ساتھ یہ کام کرنے والا تھا لیکن آپریشن سے دو دن پہلے نیتن یاہو نے کہا ہم ایسا نہیں کر سکتے، ٹرمپ نے کہا میرا ایک خاص جنرل جو بہت اچھا تھا، میں نے اس سے کہا کہ کیا ہم یہ خود کر سکتے ہیں؟ اس نے کہاکہ سر، ہم کر سکتے ہیں، یہ آپ پر منحصر ہے اور میں نے کہا ہم کریں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سلیمانی کے قتل کے بعد ایرانیوں نے مجھے فون کر کے کہا، جناب صدر، ہمیں سخت حملے کا جواب دینا لازم ہے مگر ہم آپ کے کسی فوجی کو نہیں ماریں گے، سابق صدر نے کہا میں ان کے ردعمل کو سمجھتا تھا کہ انہیں اپنے لوگوں کیلئے لڑنے کی ضرورت ہے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ ایرانی حکام نے مجھے مطلع کیا تھا کہ وہ 16 میزائل داغیں گے اور عراق میں نشانہ بنائے گئے اڈے پر کسی امریکی فوجی کو نہیں ماریں گے، امریکی فوجیوں کو اپنے اڈوں سے نہیں ہٹنا چاہیے اور وہ محفوظ رہیں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ ایران کے حملے میں کوئی بھی فوجی ہلاک نہیں ہوا تھا، حالانکہ انہوں نے 18 میزائل داغے اور امریکی میڈیا حیران تھا کہ کیسے کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسندھ پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن میرپور خاص ٹائیگرز نے اپنے نام کرلیا
    Next Article فچ نے سعودی عرب کی کریڈٹ ریٹنگ اے پلس کر دی
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.