تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مجھے نااہل قرار دینے والا ساری زندگی کے لیے خود ہی ڈس کوالیفائی ہوگیا، نواز شریف
    سیاست

    مجھے نااہل قرار دینے والا ساری زندگی کے لیے خود ہی ڈس کوالیفائی ہوگیا، نواز شریف

    adminadminفروری 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مری: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ چور کی ڈاڑھی میں تنکا تھا اسی لیے آٹھ ماہ بعد چیف جسٹس بننے والا جج خود ہی استعفیٰ دے کر چلا گیا، مجھے نااہل قرار دینے والا ساری زندگی کے لیے خود ہی ڈس کوالیفائی ہوگیا۔

    مری جی پی او چوک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کی خوبصورت سڑک بنی تو وہ 1985ء میں پنڈی تا مری کی سڑک تھی جب میں وزیراعلیٰ تھا، میں بہت برسوں بعد مری ا?یا کیوں کہ مجھے آپ سے دور کردیا گیا، مجھے افسوس ہے کہ میرے جانے کے بعد اس ملک کو کیا ہوگیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم تھا تو ملک کی خدمت کررہا تھا، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا تھا، بجلی سستی کی، مہنگائی ختم کی، موٹر ویز بنائے، روٹی چار روپے کی کردی، آٹا، چینی، گھی، سبزیاں سستے تھے، ڈالر اور پیٹرول کے نرخ بھی کم تھے، ٹریکٹر، کھاد، کاریں، موٹر سائیکلیں سب کے نرخ کم تھے سونے کے نرخ کہاں پہنچ گئے عوام بتائیں یہ زمانہ اچھا ہے یا نواز شریف کا۔
    انہوں ں ے کہا کہ جب سب کچھ اچھا تھا تو مجھے کیوں نکالا؟ عوام بتائیں مجھے نکال کر اچھا کیا یا برا؟آج وہ خود استعفیٰ دے کر گھر چلا گیا کچھ دال میں کالا تھا چور کی ڈاڑھی میں تنکا تھا تب ہی تو استعفی دیا حالاں کہ وہ جج صاحب آٹھ ماہ بعد خود چیف جسٹس بننے والے تھے، خدا کی قدرت دیکھیں مجھے نکالنے والے کو ساری زندگی کے لیے ڈس کوالیفائی کردیا اور آج وہی نواز شریف آپ کے سامنے کھڑا ہے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے تو نکالا مگر میری جگہ کسے لائے؟ جس نے عوام سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا، وہ مرغیاں، وہ کٹے مرغے، بلین ٹری سب کہاں گئے؟ بلین ٹری کے نام پر بلین روپے خرچ ہوگئے، پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا، کسی کو نوکری یا گھر ملا بتائے؟ اس پر کہتے ہیں پاکستان کی یوتھ ان کے ساتھ ہے حالاں کہ اصل یوتھ اور اصلی قوم تو میرے ساتھ ہے۔

    قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ مری میں اسپتال، یونیورسٹی کیمپس، دانش اسکول، سڑک، موٹر وے بننے چاہئیں، میری خواہش ہے کہ پنڈی تا مری ٹرین لے کر آئیں گے جو مظفر آباد اور کشمیر تک جائے گی۔

    یوم کشمیر کے حوالے سے نوازشریف نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپنجاب میں الیکشن کی سیکیورٹی ڈیوٹی کےحوالےسےاہم فیصلہ
    Next Article نوجوان کی دانت نکلوانے کے دوران موت واقع ہوگئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.