تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پونم پانڈے کی موت کے ڈرامہ پر شوہر بھی میدان میں آگئے
    فن و فنکار

    پونم پانڈے کی موت کے ڈرامہ پر شوہر بھی میدان میں آگئے

    adminadminفروری 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے شوہر سیم بومبے نے اپنی اہلیہ کی موت کی جھوٹی خبر پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اہلیہ کے زندہ ہونے پر بہت خوش ہوں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پونم پانڈے کے شوہر سیم بومبے نے اپنی اہلیہ کی موت سے متعلق جھوٹی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “جب میں نے یہ خبر سنی تو میرا دل یہ خبر تسلیم کرنے کے لیے تیار ہی نہیں تھا اور میں نے یہی سوچا کہ ایسا نہیں ہو سکتا”۔

    پونم پانڈے کے شوہر نے کہا کہ “جب ہمارا کسی کے ساتھ محبت کا گہرا تعلق ہوتا ہے تو ہمیں پہلے ہی اس کے بارے میں صحیح اور غلط کا معلوم ہوجاتا ہے، اسی لیے میں نے اپنی بیوی کی موت کا یقین نہیں کیا تھا، میں ہر روز پونم کے لیے دعا کرتا ہوں تو اگر اُن کے ساتھ کچھ بھی غلط ہوتا تو مجھے پہلے ہی معلوم ہوجاتا”۔

    اداکارہ کے شوہر نے یہ بھی کہا کہ میرے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ پونم زندہ ہے، میں پہلے بھی اُن کے لیے دعا کرتا تھا اور آگے بھی کرتا رہوں گا۔

    اُنہوں نے اپنی بیوی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ “اگر کوئی اپنی شہرت یا امیج کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے کسی مسئلے کے بارے میں آگاہی پیدا کرتا ہے، تو ہمیں اس کے اقدام کا احترام کرنا چاہیے اور میری نظر میں تو پونم پانڈے بھارت کی سب سے دلیر خاتون ہیں”۔

    سیم بومبے نے اپنی گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ابھی تک اُن کے اور پونم پانڈے کے درمیان قانونی طور پر طلاق نہیں ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ 2 فروری کی صبح پونم پانڈے کے آفیشل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سروائیکل کینسر کی وجہ سے اداکارہ کی موت ہوگئی ہے۔

    پونم پانڈے کی اچانک موت پر بھارتی شوبز انڈسٹری کو گہرا صدمہ پہنچا تھا جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا تھا۔

    موت کی خبر کے ایک دن بعد پونم پانڈے منظرِ عام پر آگئی تھیں اور سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کرکے بتایا تھا کہ وہ زندہ ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں، اداکارہ کے مطابق اُنہوں نے یہ ڈراما سروائیکل کینسر کی ویکسین کی تشہیری مہم کے لیے کیا تھا۔

    پونم پانڈے کے اس ڈرامے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور بھارتی شوبز شخصیات کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ جلد از جلد اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ انہوں نے موت کا مذاق بنایا ہے۔

    یاد رہے کہ اداکارہ پونم پانڈے اور سیم بومبے ستمبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں شادی سے تین سال قبل سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

    پونم پانڈے کے شوہر سیم بومبے جن کا پورا نام سیم احمد بومبے ہے ان کا تعلق بھی بالی ووڈ انڈسٹری سے ہے وہ ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور ایڈیٹر ہیں، اس جوڑی کے درمیان شادی کے بعد سے اختلافات چل رہے ہیں اور کہا جارہا تھا کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ کے لئے عملدرآمد کمیٹی قائم،پالیسی تیار کرنے کی ہدایت
    Next Article شہری کے قتل کا ڈراپ سین،مقتول کی اہلیہ اور سوتیلا بیٹا ہی قاتل نکلے
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.