اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نےعام انتخابات کے لئے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام کر لیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 2 لاکھ 76ہزار سے زائد پولنگ بوتھ قائم کئے جا رہے ہیں، ہر پولنگ بوتھ کے لئے دو بیلٹ باکس فراہم کئے جائیں گے۔
ایک بیلٹ باکس میں قومی اسمبلی اور دوسرے میں صوبائی اسمبلی کیلئے ووٹ کاسٹ ہوں گے۔
حکام کے مطابق ملک بھرمیں 5 لاکھ 52 ہزار بیلٹ باکس استعمال ہوں گے جبکہ ڈیڑھ لاکھ ریزرو ہوں گے، بیلٹ باکس بھرجانے پر دوسرا بیلٹ باکس فراہم کیا جائے گا