تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » انتخابات 8فروری کو ہی ہوں گے،چیف الیکشن کمشنر
    پاکستان

    انتخابات 8فروری کو ہی ہوں گے،چیف الیکشن کمشنر

    adminadminفروری 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات وقت پر ہوں گے،اگرچہ سیکیورٹی چیلنجز موجود ہیں تاہم الیکشن کمیشن پوری طرح تیار ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاک فوج کی مدد سے انتخابات میں رخنہ ڈالنےاور امن و امان کی صورت حال خراب کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور اس سلسلہ میں کسی سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی صدارت میں
    خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور اس کے عام انتخابات پر اثرات پر غور وخوض کے لیے الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ قائم مقام نگران وفاقی وزیر داخلہ، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی آئی بی، صوبہ خیبر پختونخواہ اور صوبہ بلوچستان کے چیف سیکرٹری اور آئی جی صاحبان، دیگر ایجنسیوں کے نمائندگان، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

    چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال بالخصوص الیکشن کمیشن کے دفاتر اور سیاسی جلسوں پر حملوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ۔

    تاہم انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی، سیکیورٹی کے چیلنجز اور انتخابی عمل کو متاثر کرنے والے واقعات کے باوجود الیکشن کا عمل نہیں رکے گا، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے اور اس حوالے سے کسی کو وہم یا گمان ہونا چاہیے۔

    سکندر سلطان راجہ نے دہشت گردی کا انتخابی عمل کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا تاہم انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے تمام تر ضروری انتظامی و حفاظتی انتظامات لیے جائیں گے اور سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز کو بلاخوف خطر اپنی انتخابی مہم چلانے اورشہریوں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنےکے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔

    انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتخابات کے دن بالخصوص ووٹوں کی گنتی کے عمل اور نتائج کے اعلان کے وقت مختلف عناصر کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے کی کوششوں سے خبردار رہنے کی تلقین کی۔

    سیکرٹری وزارت داخلہ،صوبہ خیبر پختونخواہ اور صوبہ بلوچستان کے چیف سیکرٹری اور آئی جی صاحبان، دیگر ایجنسیوں کے نمائندگان نے ملک بھر اور بالخصوص خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اور عام انتخابات کے محفوظ اور پر امن انعقاد کے لیے اٹھائے گئے جملہ حفاظتی و انتظامی اقدامات سے کمیشن کو آگاہ کیا۔

    چیف سیکرٹری اور آئی جی صاحبان بلوچستان نے اجلاس کو بتایا کہ صوبائی انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    انہوں نے صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کی تفصیل سے کمیشن کو آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ کسی بھی سیاسی یا غیر سیاسی قوت کو الیکشن کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسا کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخواہ نے صوبہ میں الیکشن کے حوالے سے درپیش خطرات کا ذکر کرتے ہوئے سیکیورٹی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ کے پی میں پہلی دفعہ فاٹا کے صوبے میں انضمام کے بعد انتخابات ہو رہے ہیں تاہم انتطامی سطح پر تیاریاں مکمل ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تمام تر وسائل فراہم کر دیے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے بتایا کہ وہ بلوچستان کے دورہ سے واپس لوٹے ہیں جہاں انہوں نے صورت حال کا جائزہ لیا۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں انتخابات کے پرامن اور کامیاب انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں ۔اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون اور وسائل فراہم کیا جائیں گے اور اس حوالے کسی سطح پر کسی قسم کی کوئی کوتاہی یا غفلت نہیں برتی جائے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، پرویزالہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع
    Next Article پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو جھکتی نہیں ہے،بلاول بھٹو
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.