لاہور:عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔
عدالت نے پرویزالہٰی کے خلاف چالان پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، عدالت نے پندرہ فروری تک چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا کہ پندرہ فروری کو ہر حال میں چالان عدالت میں پیش کیا جائے، جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے کیس کی سماعت کی۔