پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نےعام انتخابات کے پیش نظر منگل 6 فروری تا جمعہ 9 فروری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے اس ضمن میں باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق منگل چھ فروری تا جمعہ 5 فروری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ پیر 5 فروری کو کشمیر ڈے کی چھٹی ہے، تین اور چار تاریخ کو ہفتہ اور اتوار ہونے کے سبب سکول ویسے ہی بند رہیں گے، تین فروری ہفتے کو بند ہونے والے اسکول 12 تاریخ پیر کو ہی کھلیں گے اور اسکولوں میں مسلسل 9 دن کی تعطیلات رہیں گی۔