تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ووٹرز کے ریکارڈ اندراج میں خواتین کے رجحان میں نمایاں اضافہ، فافن
    پاکستان

    ووٹرز کے ریکارڈ اندراج میں خواتین کے رجحان میں نمایاں اضافہ، فافن

    adminadminجنوری 31, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے کہا ہے کہ ملک میں ریکارڈ ووٹرز کا اندراج ہوا، جس میں خواتین ووٹرز کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    فافن نے انتخابی فہرستوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ریکارڈ 12 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز کا اندارج کیا گیا ہے اور خواتین ووٹر رجسٹریشن کے نمایاں رجحانات ہیں اور گزشتہ دہائی میں ووٹرز کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2013 انتخابات کے بعد سے 4 کروڑ 23 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے، ووٹرز کی تعداد اس وقت ملک کی آبادی کا 53.2 فیصد ہے جبکہ 2018 میں رجسٹرڈ ووٹرز کا تناسب 49.6 فیصد تھا۔

    فافن نے بتایا کہ پنجاب میں 57 فیصد، خیبر پختونخوا میں 53 فیصد، سندھ اور اسلام آباد میں ووٹرز آبادی کا تقریباً 50 فیصد اور بلوچستان میں آبادی کا صرف 36 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ملک کے 78 اضلاع میں آبادی کا نصف ووٹرز ہیں،49 اضلاع میں ووٹرز آبادی کا 30 سے 50 فیصد ہیں،9 اضلاع میں 30 فیصد سے کم آبادی رجسٹرڈ ووٹر اور159 حلقوں میں 50 فیصد آبادی ووٹرز ہیں۔

    حلقوں کی ترتیب سے57 حلقوں میں ووٹرز آبادی کے 50 فیصد سے کم،5 حلقوں میں ووٹرز آبادی کا 30 فیصد سے کم ہے۔

    فافن نے بتایا کہ خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جہاں 2018 میں ووٹرز کا صنفی فرق 11.8 فیصد تھا جو اب کم ہو کر7.7 فیصد ہو گیا ہے، 2018 کے بعد خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مردوں سے بڑھ گئی ہے۔

    نئے رجسٹرڈ دو کروڑ 25 لاکھ ووٹرز میں سے ایک کروڑ 25 لاکھ ووٹرز خواتین اور ایک کروڑ مرد ہیں، جن اضلاع میں صنفی فرق 2018 میں 10 فیصد سے زیادہ تھا وہ 85 سے کم ہو کر 24 رہ گئے ہیں۔

    اسی طرح جن قومی اسمبلی کے حلقوں میں صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ تھا وہ 173 سےکم ہو کر 38 رہ گئے ہیں، ان میں سے 12 قومی اسمیلی حلقے خیبر پختونخوا، 11 بلوچستان، 10 سندھ اور5 پنجاب میں ہیں۔

    صوبائی اسمبلی کے جن حلقوں میں صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ تھا وہ 398 سے کم ہو کر 102 ہو گیا ہے، ان میں سندھ کی 31، بلوچستان کی 30، خیبر پختونخوا کی 24 اور پنجاب کا 17 ہیں۔

    فافن کے مطابق سب سے زیادہ 50 لاکھ کا صنفی فرق پنجاب میں ہے، سندھ میں 22 لاکھ، خیبر پختونخوا میں 19 لاکھ ہے، ان میں مجموعی صنفی فرق 10 فیصد سے کم ہے جبکہ بلوچستان واحد صوبہ ہے جہاں صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ ہے، بلوچستان میں صنفی فرق 6 لاکھ ہے، جو صوبوں میں سب سے کم ہے۔

    عمر کے لحاظ سے 65 سال کا گروپ رجسٹرڈ مرد ووٹرز میں دیگر گروپس کے مقابلے میں زیادہ ہیں، 18 سے 25 سال اور 24 سے 35 سال میں 99 لاکھ کے مجموعی صنفی فرق میں 72 لاکھ بنتے ہیں، 18 سے25 سال گروپ میں مردوں اور خواتین ووٹرز میں 20 فیصد کا فرق سب سے زیادہ ہے اور عمر اس گروپ میں 99 لاکھ میں سے 48 لاکھ کا صنفی فرق ہے جبکہ 26 سے 35 سال کے گروپ میں مرد ووٹرز خواتین سے 8 فیصد زیادہ ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمسلح اقدام ریاست کا استحقاق، خودکش حملے شریعت کے منافی ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل
    Next Article بانی پی ٹی آئی کی سزا،یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ کا اہم بیان سامنے آ گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.