تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بانی پی ٹی آئی نے اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان پر حملہ کیا،نواز شریف
    سیاست

    بانی پی ٹی آئی نے اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان پر حملہ کیا،نواز شریف

    adminadminجنوری 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ہارون آباد: مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیسے ہی اقتدار جاتا نظر آیا اس نے پاکستان پر حملہ کیا، ایسی گھناؤنی سازش کی گئی کہ قومی سلامتی کو بھی داؤ پر لگا دیا، نواز شریف نے قومی سلامتی کو کبھی داؤ پر نہیں لگایا۔

    مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہارون آباد میں 1992ء میں آیا تھا، ہارون آباد والوں میں بہت جوش و جذبہ ہے، ہمارے ساتھی ہارون آباد سے الیکشن لڑ رہے ہیں، آپ نے سب کو کامیاب کرانا ہے۔

    نوازشریف نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ ہارون آباد پچھلے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ جائے گا، یہ جلسہ مجھے پاکستان کی خوش نصیبی کا نقشہ دکھا رہا ہے، میرے دور میں روٹی، نان، گیس اور بجلی سستی تھی، میں یہاں آیا آپ نے نعرے لگائے تو میرا 5 کلو خون بڑھ گیا۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نے مزید کہا کہ میرے دور میں چینی35 روپے کلو اور اب چینی 150 روپے کلو ہے، میرے دور میں ٹریکٹر8 لاکھ روپے کا تھا آج 38 لاکھ کا ہے، کسان بھائیو! میرے دور میں یوریا 1300 روپے کی بوری تھی اب پانچ ہزار روپے کی ہے، میرے دور میں ڈالر104 روپے اور اب ڈالر280 روپے کا ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے دور میں پٹرول 60 روپے لٹر تھا، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، پی ٹی آئی نے پھر کشکول لے کر بھیک مانگنا شروع کر دی، میں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا تھا، آپ نے مجھے جیل میں کیوں جانے دیا، کیوں بھیجا گیا؟ مجھ پر جو مانیٹرنگ جج لگے تھے وہ جا رہے ہیں۔

    نوازشریف نے مزید کہا کہ ہمیں تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا، ہم پر بڑے بڑے ظلم و جبر ہوئے، والد کے جنازے کو کندھا نہیں دے سکا، کلثوم فوت ہوتی ہیں تو جیل میں اطلاع ملتی ہے، والدہ کو قبر میں نہیں اتار سکا، ظلم سہنے کے باوجود میں نے کوئی قومی راز فاش نہیں کیا، ہمیں تو تماشا بنا دیا گیا، ایسے نقصانات ہوئے کوئی تلافی نہیں۔

    ن لیگ کے قائد نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیسے ہی اقتدار جاتا نظر آیا اس نے پاکستان پر حملہ کیا، ایسی گھناؤنی سازش کی گئی کہ قومی سلامتی کو بھی داؤ پر لگا دیا، نواز شریف نے قومی سلامتی کو کبھی داؤ پر نہیں لگایا۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک بار نہیں مجھے 3،3 بار وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا، ثاقب نثار نے بانی پی ٹی آئی کو صادق و امین قرار دیا تھا، ہم تو ملک میں موٹر ویز بنا رہے تھے، سی پیک آ رہا تھا، ہمارے دور میں کرپشن کم ہوتی تھی، ان کے دور میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں پھر اوپر چلا گیا۔

    نوازشریف نے مزید کہا کہ اگر میری حکومت رہتی تو آج اس جلسے میں شریک کوئی شخص بیروزگار نہ ہوتا، میری حکومت رہتی تو سب کے پاس روز گار کیساتھ ساتھ یہاں تجارت بھی ہوتی، میری حکومت رہتی تو لوگ خوشحال ہوتے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپیپلزپارٹی کہوٹہ میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بنائے گی،آصف زرداری
    Next Article ملکی معیشت بہتر ہو گی تو لوگوں کو فائدہ ہو گا،جہانگیر ترین
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.