تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » میرے کیسز پر نگران بن کر بیٹھنے والا چلا گیا، پتہ تھا چور کی داڑھی میں تنکا ہے،نوازشریف
    سیاست

    میرے کیسز پر نگران بن کر بیٹھنے والا چلا گیا، پتہ تھا چور کی داڑھی میں تنکا ہے،نوازشریف

    adminadminجنوری 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ سزا دینے والے جج ایک ایک کرکے رخصت ہوگئے، وہ جج بھی چلا گیا جو چیف جسٹس پاکستان بننا چاہتا تھا، چور کی داڑھی میں تنکا تھا تبھی استعفیٰ دے کر چلا گیا۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے این اے 130 میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بے قصور تھا، جان بوجھ کر سزائیں دلائی گئیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ وہ جج تو چلا گیا لیکن نوازشریف آپ کے سامنے کھڑا ہے، وہ سب رخصت ہو گئے جبکہ میں آپ کے سامنے ہوں، ایک ایک کر کے سب بے نقاب ہو گئے، نواز شریف تھا تو گھروں میں سکون تھا، آٹا سستا تھا، چینی، گھی سستا تھا، نوازشریف کی چھٹی نہ کرائی جاتی تو آپ بیروزگار نہ ہوتے۔

    نوازشریف نے کہا کہ بہت سوچ رہا ہوں آپ مجھ سے کیوں محبت کرتے ہیں، بہت خوشی ہوئی بہن بھائیوں کی خدمت کی، یہ ایسا رشتہ ہے جس پر مجھے ناز اور فخر ہے، اس زمانے کو واپس لانا ہے، آپ کے گھروں کو دوبارہ بسانا ہے، اس ملک اور قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے صلے میں اتنی محبت ملی، دل چاہتا ہے وہی کروں جس کی آپ کو مجھ سے توقع ہے، سزا دینے والے جج ایک ایک کرکے رخصت ہوگئے، وہ جج بھی چلا گیا جو چیف جسٹس پاکستان بننا چاہتا تھا، چور کی داڑھی میں تنکا تھا تبھی استعفیٰ دے کر چلا گیا۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر عوام کو مشکلات سے نکالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، میں جب اقتدار میں تھا تو لوگوں کے گھروں میں سکون تھا، مجھے جان بوجھ کر سزا دی گئی، میں نے خلوص سے کوشش کی آئندہ بھی کوشش کروں گا۔

    نوازشریف نے مزید کہا کہ ہم نے سبز پاسپورٹ کی عزت کرانی ہے، ملک کو خوددار بنانا ہے اور یہی میرا ایجنڈا ہے اور اسے پورا کریں گے، اس ملک، قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کروں گا، میری حکومت رہتی تو مہنگائی کا نام و نشان نہ ہوتا۔

    انہوں نے کہاکہ ہم نے نوجوانوں کو باعزت روزگار دینا ہے، اس لئے عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں تاکہ وہ دور واپس آسکے کیونکہ ہم نے بہت ٹھوکریں کھائی ہیں اب مزید کھانے کی کوئی طاقت اور ہمت نہیں ہے، میں آپ کی آنکھوں میں امید کی کرن دیکھ رہا ہوں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمشکل وقت میں چیلنجز زیادہ ہیں لیکن ہم ان سے نمٹ لیں گے،بلاول بھٹو کا طلبہ سے مکالمہ
    Next Article برادر ممالک کے درمیان خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے،آرمی چیف
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.