تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پی ایس ایل 9،سپلیمنٹری اینڈ ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا
    کھیل

    پی ایس ایل 9،سپلیمنٹری اینڈ ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا

    adminadminجنوری 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے سیزن نائب کی سپلیمنٹری اینڈ ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

    ڈرافٹنگ کے دوران تمام فرنچائزز نے اپنے انیسویں اور بیسویں کھلاڑیوں کا چناؤ کیا جبکہ جن فرنچائزز کے کھلاڑی دستیاب نہیں تھے ان کے متبادل کھلاڑی بھی چن لئے۔

    ذرائع کے مطابق پشاور زلمی نے متبادل کھلاڑی کے طور پر وقار سلام خیل کو لنگی نگیڈی کے لیے سلور کیٹیگری میں ڈرافٹ کرلیا ، فاسٹ بولر خرم شہزاد بھی جزوی طور پر دستیاب ہوں گے، ان کے متبادل کے طور پر سلور کیٹیگری میں فاسٹ بولر ارشد اقبال کو شامل کیا گیا ہے،افغان سپنر نور احمد کی جگہ پشاور زلمی نے گس اٹکنسن کا انتخاب کیا ہے

    کراچی کنگز نے کیرون پولارڈ کے جزوی متبادل کے طور پر زاہد محمود کو شامل کیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بسم اللہ خان، وینندو ہسرنگا کی جگہ لیں گے، سپلیمنٹری راؤنڈ میں پشاور زلمی نے لیوک ووڈ اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے اوبید میک کوئے کا انتخاب کیا۔

    سپلیمنٹری راؤنڈ میں کراچی کنگز نے انگلش بلے باز لیوس ڈی پلوئے کو پک کیا جبکہ لاہور قلندرز نے سری لنکا کے بھانوکا راجا پاکسا کا انتخاب کیا، ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈین وکٹ کیپر بلے باز جانسن چارلس کو ٹیم کا حصہ بنایا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انگلش بلے باز لوری ایونز کا انتخاب کیا۔

    سپلیمنٹری پک کے چوتھے راؤنڈ میں ملتان سلطانز نے 19 سالہ محمد شہزاد کا چناؤ کیا، قومی ٹیم کے بلےباز حیدر علی اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ کا حصہ بنے ، پشاور زلمی نے سپنر سفیان مقیم کو ڈرافٹنگ کیا جبکہ لاہور قلندرز نے طیب عباس کو پک کیا، کراچی کنگز نے 21 سالہ محمد روحید کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں سیزن کا آغاز 17 فروری کو لاہور سے ہو گا، ایونٹ کے پہلے مرحلے کے میچز لاہور اور ملتان میں ہوں گے، رواں سال پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہو گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کا شیڈول جاری کیا جا چکا ہے، 12فروری سے ٹیموں کی آمد اور پریکٹس سیشنز کا سلسلہ شروع ہو گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآئی ایل ٹی 20 ، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اپنے ‘ ہم نام’ سے ملاقات
    Next Article اٹالین ٹینس سٹار جینک سنر نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.