تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اردن میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا،صدر جوبائیڈن
    امریکہ

    اردن میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا،صدر جوبائیڈن

    adminadminجنوری 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: امریکا کے صدر جوبائیڈن نے اردن میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردن میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا۔

    گزشتہ روز اردن میں موجود امریکی بیس پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے تھے، حملے کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ڈرون کے ذریعے شامی سرحد کے نزدیک اردن میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، حملہ عراق اور شام میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں نے کیا۔

    ادھر وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے حملے کی مذمت کی اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری ایران کے حمایت یافتہ عسکری گروپوں پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    امریکا کے صدر بائیڈن نے مزید کہا ہے کہ اگرچہ ہم ابھی اس حملے سے متعلق حقائق جمع کر رہے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ یہ حملہ شام اور عراق میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ بنیاد پرست عسکریت پسند گروپوں نے کیا ہے۔

    دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی ہلاکت سے ظاہر ہو رہا ہے کہ امریکا کی اسرائیل کی حمایت نے اسے مسلم دنیا سے ٹکراؤ کی راہ پر ڈال دیا ہے اور اگر غزہ کی جنگ جاری رہی تو یہ خطے میں دھماکے کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ امریکی فوجی مشرق وسطیٰ میں ہلاک ہوئے ہیں، اس واقعے سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی اور ایران کو ملا کر ایک وسیع تنازعے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے خشک سالی خاتمہ ، برفباری سے ہر منظر حسین ہو گیا
    Next Article صنم جاوید کی ایک کیس میں ضمانت منظور ،دوسرے مقدمہ میں گرفتار
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.