تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سابق چورنے گھر کو چوروں سے بچانے کا طریقہ بتا دیا
    امریکہ

    سابق چورنے گھر کو چوروں سے بچانے کا طریقہ بتا دیا

    adminadminجنوری 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک: امریکا کی ایک خاتون جو کہ ماضی میں گھروں میں چوریاں کرتی تھیں، نے اب حال ہی میں ایسی غلطیوں کی نشاندہی کی ہے جن کی وجہ سے ایسے گھروں میں چوری کرنا چوروں کیلئے آسان ہوجاتا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک سے تعلق رکھنے والی جینی ریڈکلف نے اپنے والدین کی طرف سے نوعمری میں چوری کے کرتب سیکھے جس کے بعد انہوں نے خالی گھروں میں گھُس کر کارروائی ڈالنا شروع کی۔

    جینی کی چوری کا کام 20 سال قبل اس وقت تک چلتا رہا جب تک ان کی ملاقات ایک فٹبالر سے نہیں ہوگئی جس نے انکی طرز زندگی کو بدل ڈالا اور انہوں نے اپنی مجرمانہ سرگرمیوں کو خیرباد کہہ دیا۔

    اب انہوں نے اپنے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے چند ایسی غلطیوں کی طرف عوام کی توجہ دلائی ہے جس کی وجہ سے ان کا گھر چوروں سے غیرمحفوظ ہوجاتا ہے۔ لوگوں کی طرف سے کی جانے والی یہ غلطیاں درج ذیل ہیں۔

    1) سوشل میڈیا پر اپنے گھر یا خود سے متعلق معلومات شیئر کرنا: جینی نے بتایا کہ یہ کرنے سے مجرموں کو آپ کی ہر حرکت پر نظر رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ انٹرنیٹ کے آغاز کے بعد سے چوروں کو اب لوگوں کی گفتگو سننے کی ضرورت نہیں رہی ہے۔ وہ صرف سوشل میڈیا کو ٹرول کرکے اپنا ٹارگٹ چن لیتے ہیں۔

    2) گھروں میں نصب سی سی ٹی وی سسٹم: گھر میں نصب پورا سی سی ٹی وی سسٹم کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھیں بجائے یہ کہ کسی کمپنی کو اس پر مامور کریں، انہوں نے بتایا کہ اسطرح معلومات کو ٹریک اور شیئر کیا جاسکتا ہے اور کسی بھی منسلک ڈیوائس کو ہیک کیا جاسکتا ہے۔ لہذا اپنی حفاظت اور رازداری کا خیال رکھیں۔

    3) اپنے گھریلو استعمال کے اوزاروں کی جگہ: اوزاروں کو ایسی جگہ پر نہ چھوڑیں جہاں مجرم آسانی سے ان تک رسائی حاصل کر سکیں اور ان کا استعمال کرکے وہ گھروں میں گھُس سکیں۔

    4) پڑوسیوں پر حددرجہ اعتماد: پڑوسیوں پر حددرجہ اعتماد نہ کریں کہ گھر کی چابی کی ایک نقل ان کے حوالے ہی کردیں۔

    5) پیڑ یا بڑے پودوں کی بھرمار: جینی نے بتایا کہ ایک چور کو چھپنے کی ضرورت ہوتی ہے چاہے وہ اس وقت ہو جب وہ اندر داخل ہونے کی کوشش کررہا ہو یا جب وہ فرار ہو رہا ہو۔ صحن یا لان میں موجود درختوں اور بڑی جھاڑیاں مجرم کے چھپنے کی بہترین جگہ ہے لہٰذا انکو فوری ختم یا کم کرنا چاہیے۔

    6) چور کے ذہن کو نہ سمجھنا: چور کو چکما دینے کا ہنر گھر کو محفوظ رکھنے کی کلید ہے۔ جس سے آپ اپنے گھر کو چوروں کے لیے ایک مشکل ہدف بنا سکتے ہیں۔

    جب بھی آپ باہر ہوں تو چور کو ایسا لگے کہ آپ گھر پر یا لوگ موجود ہیں۔ مثال کے طور پر جب آپ باہر جائیں تو گھر کو روشن کریں، یا ہلکی سی موسیقی لگا دیں یا زیادہ چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نقلی مجسمے بنا کر مخصوص مقامات پر روشنیوں میں کھڑا کردیں جس کے ہیولے کو دیکھ کر لوگوں کو لگے کہ گھر خالی نہیں ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمیاں اظہراین اے 129 کی انتخابی مہم میں مصروف تھے
    Next Article اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.