تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عاصم رضا کا یمنیٰ زیدی کو سرعام بوسہ،سوشل میڈیا صارفین کی دونوں کی بے تکلفی پر کڑی تنقید
    فن و فنکار

    عاصم رضا کا یمنیٰ زیدی کو سرعام بوسہ،سوشل میڈیا صارفین کی دونوں کی بے تکلفی پر کڑی تنقید

    adminadminجنوری 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن کمرشل ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عاصم رضا نے بےتکلفی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا بوسہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    25 جنوری کو کراچی میں یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ‘نایاب’ کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

    اس پریمیئر کے دوران شائقین اور شوبز شخصیات نے فلم ‘نایاب’ کی خوب تعریف کی اور ساتھ ہی فلم کی کاسٹ یمنیٰ زیدی، اسامہ خان، جاوید شیخ، عدنان صدیقی اور فریال محمود سمیت دیگر کاسٹ کی اداکاری کو بھی سراہا۔

    پریمیئر کے اختتام پر جہاں سب ایک دوسرے سے الوداعی ملاقات کررہے تھے تو اسی دوران پروڈیوسر عاصم رضا نے بےتکلفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حدیں پار کردیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاصم رضا اداکارہ یمنیٰ کے منہ پر دو بار بوسہ دیتے ہیں اور پھر اُنہیں گلے لگا لیتے ہیں۔

    یمنیٰ زیدی اور عاصم رضا کا ایک دوسرے کے ساتھ یوں بےتکلف ہونا سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے دونوں شوبز شخصیات پر سخت تنقید کی۔

    صارفین نے کہا کہ عاصم رضا اور یمنیٰ زیدی کو اپنے درمیان فاصلہ رکھنا چاہیے تھا، صارفین نے یہ بھی کہا کہ ان دونوں شخصیات کا یہ عمل انتہائی شرمناک ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے یمنیٰ زیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی شہرت اور پیسوں کی خاطر دوسری اداکاراؤں کے نقشِ قدم پر چل پڑیں۔

    خیال رہے کہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ‘نایاب’ 26 جنوری کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوچکی ہے، اس فلم میں یمنیٰ زیدی ‘نایاب’ نامی لڑکی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جسے بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا جنون ہوتا ہے، اُس لڑکی کو اپنے خواب کو پورا کرنے کے سفر میں خاندانی اور سماجی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

    عمیر ناصر علی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’نایاب‘ کو رومینا عمر اور عمیر عرفانی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کے رائٹر عباس نقوی اور باسط نقوی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرامیدواروں پرجرمانے عائد
    Next Article قبل از وقت پیدائش بھی بچوں کی نشوونما متاثر کرسکتی ہے، تحقیق
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.