تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پیپلز پارٹی سندھ میں تباہی کے بعد پورے ملک پر حکمرانی چاہتی ہے، سراج الحق
    سیاست

    پیپلز پارٹی سندھ میں تباہی کے بعد پورے ملک پر حکمرانی چاہتی ہے، سراج الحق

    adminadminجنوری 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ تینوں سابقہ حکمران پارٹیاں ملک کی بہتری کے لیے کوئی کام نہیں کرسکیں ۔پی پی سندھ میں تباہی کے بعد پورے ملک پر حکمرانی چاہتی ہے۔

    کراچی میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے وسائل کی کمی نہیں، پاکستان کا معاشی مسئلہ یہ ہے کہ اخراجات زیادہ اور کم آمدن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں دو بار کے پی کے کا وزیر خزانہ رہا، جب عہدہ سنبھالا تو صوبے پر بھاری قرض تھا، اپنے دور میں کے پی کے کو قرض فری کروایا، اصل مسئلہ دیانت داری کا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے گزشتہ ایک سال سے اپنے منشور پر کام کیا ہے، ہمارے پاس ہر شعبے کے ماہرین ہیں جن کی تعداد 1200 ہے، زراعت، صنعتی ترقی، تعلیم اور صحت سب کے لئے مکمل منصوبہ ہے۔

    سراج الحق نے زور دیا کہ فیصلہ کیا ہے کہ 8 فروری کے بعد ایران اور افغانستان کو ایک میز پر بٹھائیں گے، ہم چاہتے ہیں اس خطے میں امن ہو، تینوں ممالک کی امن کانفرنس بلائیں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ زہریلے اختلافات کو ختم کرنے کا ارادہ ہے، تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کو ایک ساتھ بیٹھائیں گے، ہم کو بڑے دشمن سے لڑنا ہے، جو تکونی جنگ چھیڑنا چاہتاہے، اس کے لئے سب کو مل کر چلنا ہوگا۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کا بجٹ ایک ہی کلاس کے لوگ بناتے ہیں جو کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتے، وہ آئی ایم ایف کے لوگ ہوتے ہیں جو ان کے فیصلے پر ہی عمل کرتے ہیں، قرض در قرض کا حصول آئس ہیروئین سے زیادہ خطرناک نشہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا 14ہزار کا مجموعی بجٹ ہے، جس میں 7200ارب روپے سود کی مد میں ادا کریں گے تو مزید قرضے ہی لیتے رہیں گے۔

    سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے مسلسل پندرہ سال سندھ پر حکومت کی ، وہ سندھ میں تباہی کے بعد پورے ملک پر حکمرانی چاہتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے سربراہ تین باریوں کے بعد چوتھی باری کی خواہش رکھتے ہیں، تینوں سابقہ حکمران پارٹیاں ملک کی بہتری کے لیے کوئی کام نہیں کرسکیں، عوام خاندانوں کی حکمرانی سے تنگ آچکے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ہی ملک میں امن ، انصاف اور ترقی لائے گی، عوام 8 فروری کو ترازو پر مہر لگائیں ، ہم انہیں خوشحال پاکستان دیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسائفر کیس،بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی جج سے شدید تلخ کلامی، فائل ہوا میں اچھال دی
    Next Article تعلیم کا منشور دینے والے کے اپنے صوبے کے سکولوں میں بھینسیں بندھی ہیں، مریم نواز
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.