لاہور: کسٹمز کے عالمی دن پر واہگہ بارڈر پرکروڑوں روپے مالیت کا ممنوعہ سامان نذر آتش کردیا دیا گیا ۔
کسٹمز کے عالمی دن پر واہگہ بارڈر پر خصوصی تقریب ہوئی۔جس میں چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب ، چیف کلکٹر مبشر بیگ ، کلکٹر لاہور متین عالم ، کلکٹر علی عباس گردیزی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر کسٹمز کے خصوصی دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں کروڑوں روپے مالیت کا ممنوعہ سامان نذر آتش کیا گیا اور قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی۔
چیف کلکٹر کسٹمز مبشر بیگ کا کہنا تھا کہ آج کے دن کروڑوں روپے مالیت کی ضبط شدہ ممنوعہ اشیاء تلف کی گئیں ہیں، سمگلنگ روکنے کیلئے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔
کسٹمز ڈے کے موقع پر کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ سگریٹ ، ادویات ، منشیات اور شراب تلف کی گئی۔