تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ثانیہ مرزا کی شعیب ملک سے خلع کی تصدیق ، سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کردی
    کھیل

    ثانیہ مرزا کی شعیب ملک سے خلع کی تصدیق ، سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کردی

    adminadminجنوری 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی:سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع کی تصدیق کے بعد اپنی پہلی پوسٹ اور تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی جس پر مداحوں نے اپنی پسندیدہ کھلاڑی کے حق میں کمنٹس کیے۔

    کرکٹر شعیب ملک کی اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ شادی کے بعد ثانیہ مرزا کے اہل خانہ اور ان کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے بیانات سامنے آئے تھے لیکن براہ راست ثانیہ نے کوئی پوسٹ نہیں کی تھی تاہم اب ان کا پہلا براہ راست ردعمل سامنے آگیا۔

    سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع کی تصدیق کے بعد اپنی پہلی پوسٹ اور تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی جس پر مداحوں نے اپنی پسندیدہ کھلاڑی کے حق میں کمنٹس کیے۔

    ثانیہ مرزا نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں صرف ایک لفظ Reflect یعنی عکس لکھا۔ یہ لفظ جو اپنے معنوں میں گہرائی اور وسعت رکھتا ہے ثانیہ کی پوسٹ پر ان کے جذبات کی عکاسی کرتا نظر آتا ہے۔

    خوبصورت لباس اور ہلکے پھلکے میک اپ میں ثانیہ مرزا اس تصویر میں خود کو آئینے میں دیکھ رہی ہیں۔ ثانیہ کے چہرے کے تاثرات بہت واضح نہیں وہ اپنے چہرے کو غور سے دیکھ رہی ہیں۔

    رات گئے کی گئی اس پوسٹ پر صارفین کا تانتا بندھ گیا اور اکثریت نے ثانیہ مرزا کو باہمت، محترم اور بہادر خاتون قرار دیا۔

    خیال رہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے کئی ماہ قبل خلع لے لی تھی لیکن اسے ظاہر نہیں کیا تھا تاہم شعیب ملک کی جانب سے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے بعد ٹینس اسٹار کے والد اور بہن نے خلع کی تصدیق کی۔

    ٹینس اسٹار کی ٹیم کی جانب سے بھی پوسٹ کی گئی تھی کہ ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ عوام سے دور رکھا ہے تاہم آج اس امر کی ضرورت ہے کہ وہ یہ بات بتادیں کہ شعیب اور ان کی طلاق کو چند ماہ ہوگئے ہیں۔ وہ شعیب کو ان کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا تھاکہ ثانیہ کی زندگی کے اس حساس دور میں، ہم تمام مداحوں اور خیر خواہوں سے درخواست کرنا چاہیں گے کہ وہ کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور ان کی رازداری کی کا احترام کریں۔

    خیال رہے کہ ملک اور ثانیہ نے گزشتہ سال دبئی میں اپنے بیٹے کی 5 ویں سالگرہ منائی تھی اور جب ثانیہ نے گزشتہ سال آسٹریلین اوپن میں اپنا آخری گرینڈ سلیم میچ کھیلا تھا تو شعیب ملک نے ان کے کیریئر کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ایک دلی نوٹ بھی لکھا تھا۔

    دونوں اسپورٹس اسٹارز نے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ایک ساتھ ایک ٹاک شو کی میزبانی بھی کی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ جب 20 جنوری کو شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کیں تو سب حیران رہ گئے تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسائفر کیس بغیر کسی کارروائی کے کل تک کے لیے ملتوی
    Next Article چوہدری پرویز الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.