تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » میں وہ وزیراعظم نہیں جو وعدہ کرکے بھول جائے اور یوٹرن پر یوٹرن لے، نوازشریف
    سیاست

    میں وہ وزیراعظم نہیں جو وعدہ کرکے بھول جائے اور یوٹرن پر یوٹرن لے، نوازشریف

    adminadminجنوری 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ننکانہ صاحب: سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ میں وہ وزیراعظم نہیں جو وعدہ کرکے بھول جائے اور یوٹرن پر یوٹرن لے۔میں کوئی امپورٹڈ وزیراعظم نہیں تھا، مجھ سے کیا دشمنی تھی جو ہتھکڑیاں لگائیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تو ننکانہ صاحب عجیب منظر پیش کررہا ہے، پوچھتا ہوں کبھی پہلے ایسا منظر دیکھا تھا؟ اگر دیکھا تھا تو بتاؤ، نہیں دیکھا تو زور سے کہو کبھی نہیں دیکھا، آج اتفاق سے ٹھنڈ بھی بہت ہے، آپ کے جذبے کو داد دیتا ہوں۔

    نوازشریف نے مزید کہا کہ آج میں پہلی بار لاہور سے ننکانہ صاحب موٹروے پر آیا ہوں، یہ موٹروے ہم نے 2017ء میں تیار کردی تھی، یہ موٹروے ملتان اور آگے سکھر جارہی ہے، ہمارے دور میں موٹروے ملتان سے سکھر اور کراچی پہنچ چکی ہوتی، ترقی کے دشمنوں نے یہ موقع نہیں دیا۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ہمت نہیں ٹوٹی آج بھی جوان ہے، مجھے بتائیں آپکو نوازشریف کے ساتھ دشمنی کیا تھی؟ آپکو یہ دشمنی تھی کہ نوازشریف نے لوڈشیڈنگ ختم کی؟ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کس نے ختم کی؟۔

    نوازشریف نے مزید کہا کہ اس زمانے میں سستی بجلی تھی، کراچی کا امن کس نے بحال کیا؟ روٹی 4 روپے کی کس کے دور میں تھی؟ چینی 50 روپے کلو کس کے زمانے میں تھی؟ نوجوانوں کو روزگار کس کے زمانے میں مل رہا تھا، پشاور، مانسہرہ، کراچی کی موٹروے کس نے بنائی؟

    مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ نتیجہ یہ نکلا کہ نوازشریف کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگادی گئیں، جیل میں ڈال دیا گیا، جو ملک کو ایٹمی طاقت بناتا ہے کیا اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ مجھے بتائیں سب کیوں اور کیسے ہوا؟ پاکستان کے لوگوں کو تکلیف میں کیوں ڈال دیا گیا؟ آپکو دیکھ کر جتنی تکلیف مجھے ہوتی ہے بیان نہیں کرسکتا، میرے دل کو سکون اس وقت ملے گا جب آپکو مہنگائی سے نجات ملے گی، آپکو روزگار اچھی نوکریاں ملیں گے۔

    مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا ہے کہ میں کوئی امپورٹڈ وزیراعظم نہیں تھا، مقامی وزیراعظم تھا اور وہ ناکامی وزیراعظم تھا، ننکانہ صاحب کو ماڈل سٹی بنائیں گے، میں وہ وزیراعظم نہیں جو وعدہ کرکے بھول جائے اور یوٹرن پر یوٹرن لے۔

    نوازشریف نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں گوادر ایئرپورٹ، بندرگاہ، کراچی میں امن، ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا گیا، گرین، ریڈ اورنج لائن بسیں اور ٹرینیں چلانے کے جرم میں ہمارے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنادی گئیں، مجھ سے کیا دشمنی تھی؟ یہی دشمنی تھی کام کرنا۔

    نوازشریف نے ننکانہ صاحب کے عوام کو ہسپتال، تعلیم اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانیاں کرائیں اور کہا کہ یہاں ہسپتال اور سڑکیں بنائیں گے، یہاں گرلز اینڈ بوائز کے لئے ڈگری کالج بنائیں گے اور سید والا کو ماڈل سٹی کا درجہ دیا جائے گا۔

    قائد مسلم لیگ ن کہا کہ بچوں کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ سٹیڈیم بناکر دیں گے، اس شہر کو ماڈل سٹی بناکر چھوڑیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمریم اورنگزیب، جاوید لطیف اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمہ سے بری
    Next Article وفاقی وزیر گوہر اعجاز کو وزارت داخلہ کا قلمدان بھی مل گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.