تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آزاد قرار دینے کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب
    پاکستان

    آزاد قرار دینے کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

    adminadminجنوری 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سلمان اکرم راجہ کو آزاد قرار دینے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی۔

    دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو الیکشن لڑنے کا ٹکٹ جاری کیا ہے، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن لڑنے والے امیدوار کے بیلٹ پیپر پر پارٹی کا نام لکھا ہوتا ہے جس میں شمولیت کرنا چاہتا ہے؟۔

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بیلٹ پیپرز پر آزاد امیدوار کا نام نہیں لکھا ہوتا الیکشن کے تین دن بعد کسی بھی پارلیمانی پارٹی میں شمولیت کرنا ہوتی ہے، میری درخواست ہے الیکشن کمیشن پارٹی کے نامزد امیدواروں کے بیلٹ پیپرز پر آزاد امیدوار نہ لکھیں پارٹی کا نام ساتھ لکھیں۔

    درخواست گزار نے کہا کہ قانون کے مطابق 2 طرح کے امیدوار ہوتے ہیں، ایک آزاد امیدوار اور دوسرے جن کو پارٹی نے نامزد کیا ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیا تحفظات ہیں؟ درخواست گزار نے جواب دیا کہ میری عدالت سے دو استدعا ہیں، مجھے پارٹی کا امیدوار سمجھا جائے، مجھے آزاد امیدوار ڈکلیئر نہ کیا جائے، پی ٹی آئی سیاسی جماعت کے طور پر موجود ہے، الیکشن کمیشن کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ پارٹی کا انتخابی نشان امیدوار کو نہ دے، یہ اختیار نہیں ہے کہ پارٹی سے الگ کر دے۔

    وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ اگر پارٹی کے پاس انتخابی نشان نہیں ہے تو پارٹی کے نامزد امیدوار کو بھی پارٹی کا انتخابی نشان نہیں دیا جائے گا تاہم یہ نہیں ہوگا کہ پارٹی کا نام ہی نہ دیا جائے۔

    بعدازاں عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleروس کا ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ
    Next Article بینک آف پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تحلیل کرنے کی منظوری مل گئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.