تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند، فلائٹ شیڈول درہم برہم
    پاکستان

    سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند، فلائٹ شیڈول درہم برہم

    adminadminجنوری 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: بالائی سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔دھند کے باعث فلائٹ شیڈول درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، آج بھی مزید 19 پرواز منسوخ کرنا پڑ گئیں جبکہ 5 کو متبادل ایئرپورٹس پر اتارا گیا ہے۔

    فلائٹ شیڈول کے مطابق کویت سے آئی کویت ایئر ویز کی پرواز کے یو 205 اسلام آباد میں لینڈ نہ کر سکی جو کراچی میں اتار لی گئی۔

    ابوظہبی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 218 کی لاہور میں لینڈنگ کرائی گئی اسی طرح شارجہ سے اسلام آباد کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای آر 704 کا رخ بھی لاہور کی جانب موڑ دیا گیا۔

    مدینہ اور دبئی سے ملتان کی پروازوں پی کے 716 اور پی کے 222 کی بھی لاہور میں لینڈنگ کرائی گئی۔

    اسلام آباد سے العین کی پرواز پی کے 144، جدہ سے اسلام آباد کی پرواز ایس وی 722،اسلام آباد سے دوحہ کی پرواز پی کے 287، اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 161، لاہور سے دبئی کی پرواز ای آر 724 منسوخ کر دی گئی۔

    اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں پی کے 601 اور 602، کراچی سے ملتان کی پروازیں پی کے 330، 331، کراچی سے لاہور کی پرواز ای آر 520، کراچی سے اسلام آباد کی پرواز ای آر 501 بھی اڑان نہ بھر سکی۔

    شارجہ سے پشاور آنے جانے کی پروازیں پی کے 257، 258، پشاور سے دوحہ کی پرواز 286، پشاور سے ابوظہبی کی پرواز 118 اور پشاور سے دبئی کی پرواز 283 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

    فیصل ااباد سے دبئی کی پرواز پی کے 224 اور سیالکوٹ سے شارجہ کی پرواز پی کے 210 بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہے۔

    ادھر موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک اور موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی ٹریفک کے لیے بند کی گئی ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے کہا ہے کہ شدید دھند کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی ہے جس کی وجہ سے لاہور سیالکوٹ موٹروے کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کا استعمال کریں، رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 130 یا ٹوئٹر سے مدد لی جا سکتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
    Next Article عوام کا غصہ آٹھ فروری کو نکلے گا، بانی پی ٹی آئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.