تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » انتخابی نشان سے محروم پی ٹی آئی پر پارلیمانی سیاست کے دروازے بند
    پاکستان

    انتخابی نشان سے محروم پی ٹی آئی پر پارلیمانی سیاست کے دروازے بند

    adminadminجنوری 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: انتخابی نشان سے محروم تحریک انصاف پر پارلیمانی سیاست کے دروازے بند ہوگئے ہیں۔تحریک انصاف کے سابق وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ کہ رولز کے حوالے سے علم ہے لیکن متبادل آپشنز پر غور کررہے ہیں۔

    الیکشن رولز 2017 کے رولز 94 کے مطابق آئندہ انتخابات میں آزاد امیدوار کامیابی کی صورت میں اسی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکیں گے جسے الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان جاری کیا ہوا۔ رولز کے تحت تحریک انصاف کے آزاد امیدوار کامیابی کی صورت میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کرسکیں گے۔

    تحریک انصاف کے سابق وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رولز کے حوالے سے علم ہے لیکن متبادل آپشنز پر غور کررہے ہیں۔

    انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی آئین کے مطابق نہ کرنے پر تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف انتخابی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ تحریک انصاف کے امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

    انتخابی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد تحریک انصاف کے پارلیمانی سیاست کے دروازے بھی بند ہورہے ہیں۔اس حوالے سے الیکشن رولز 2017 کے سیکشن 94 کے مطابق آزاد امیدوار 3روز میں سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرے گا اسی رولز 94 میں وضاحت کی گئی ہے۔ سیاسی جماعت کا مطلب جسے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان جاری کیا گیا ہے جس کی وضاحت یوں کی گئی ہے:

    اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ایک اعلیٰ افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ الیکشن رولز کے مطابق آزاد امیدوار اسی سیاسی جماعت میں شمولیت کرے گا جسے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان جاری کیا گیا ہو اور تحریک انصاف کو انتخابی نشان جاری نہیں کیا گیا۔

    اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے بھی رابطے کی کوشش کی گئی ان کی جانب سے رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں مل سکا۔

    پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے جیت کی صورت میں تحریک انصاف میں شامل کے حلف بھی اٹھا رکھے ہیں۔

    اس حوالے سے سابق صوبائی وزیر اور آزاد امیدوار تیمور سلیم جھگڑا سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جو آئین کہتا ہے اور رولز میں ہے اس کے خلاف ہم نہیں جا سکتے۔پارٹی کے علم میں یہ بات ہے اور ہم مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں۔ ہم عدالت سے بھی رجوع کرسکتے ہیں اور تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن پر غور کررہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کیس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی
    Next Article الیکشن سکیورٹی پلان فائنل،وفاقی پولیس اہل کاروں کی چھٹیاں منسوخ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.