تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کیس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی
    پاکستان

    بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کیس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی

    adminadminجنوری 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کیس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی کر دی گئی۔

    بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی۔ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔

    وکیل شعیب شاہین اور فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ میں آپ کے حکم کے مطابق حاضری لگانے آ گیا ہوں، میری درخواست ہے کہ سماعت ملتوی کر دی جائے۔لاء ونگ نے کہا کہ گواہان کے بیانات اور شواہد ریکارڈ ہونے ہیں۔

    وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ 8 فروری کے بعد سماعت رکھ لیں، انتخابات تک کمیشن بھی مصروف ہے، تاثر جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک جماعت کے خلاف ہے۔ ممبر الیکشن کمیشن خیبر پختون خوا نے کہا کہ ہم پارٹی نہیں ہیں۔

    وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ مختلف جگہوں پر دفعہ 144 لگا دی ہے، جلسے جلوس نہیں کرنے دیے جا رہے، تحریک انصاف کا انتخابی نشان بھی چھین لیا گیا۔ممبر الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے کہا کہ بلّے کے بغیر بھی الیکشن لڑا جا سکتا ہے۔وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ عوام کو یہ بات کیسے سمجھائیں۔

    ممبر الیکشن کمیشن کے پی نے کہا کہ شعیب صاحب آپ کے ہر پوسٹر پر بانی پی ٹی آئی کی تصاویر لگی ہیں، بلّا اہم نہیں، لوگ بانی پی ٹی آئی کو جانتے ہیں۔

    وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کو تیار ہیں، نشان لے کر پانچ سال کے لیے پارٹی تحلیل کردی گئی، الیکشن کمیشن گواہوں کے بیانات 15 فروری کے بعد قلم بند کرے۔

    ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ ایک سال سے زائد ہو گیا کیس میں التواء پر التواء ہو رہا ہے۔ بعدازاں بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کی درخواست پر سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانتخابی نشان واپس لینے کا کیس ، اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
    Next Article انتخابی نشان سے محروم پی ٹی آئی پر پارلیمانی سیاست کے دروازے بند
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.