لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر کے منیجر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے خود اُن سے پی ایس ایل کے سیزن 9 کے ترانے کے لیے رابطہ کیا اور پھر بعد میں معذرت کرلی۔
گلوکار علی ظفر کے منیجر نے نجی نجی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے خود علی ظفر سے رابطہ کرکے اُنہیں پی ایس ایل 9 کا ترانہ تیار کرنے کا کہا تھا۔
علی ظفر کے منیجر کے مطابق گلوکار نے 2 ماہ تک ترانے کی تیاری جاری رکھی، اُنہوں نے اپنے ذاتی اخراجات پر میوزک پروڈیوسرز اور موسیقاروں کی خدمات حاصل کیں اور بعد میں پی سی بی کے سامنے پی ایس ایل 9 کے ترانے کے لیے تین مختلف ورژن پیش کیے۔
واضح رہے کہ علی ظفر نے پی ایس ایل کے تین سیزن کے ترانے گائے تھے