تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مجھے وزیراعظم بنوایا توتنخواہیں پانچ سال میں ڈبل کردیں گے،بلاول بھٹو
    سیاست

    مجھے وزیراعظم بنوایا توتنخواہیں پانچ سال میں ڈبل کردیں گے،بلاول بھٹو

    adminadminجنوری 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نے ہمیشہ انتقامی سیاست کی مخالفت اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کی بات کی ہے،ن لیگ دہشت کیساتھ پی ٹی آئی کے کارکنان سے انتقام لے رہی ہے۔

    بلاول بھٹو نے لاہور میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب میں مسلم لیگ ن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ آخر کب تک پنجاب پر کبھی شوباز تو کبھی وسیم اکرم پلس کو مسلط کرکے لاہور کو سزا دی جاتی رہے گی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو لاہور میں کم تعداد میں ہونے کا طعنہ دینے والے بھول گئے کہ لاہور میں کارکنوں نے شہید ذوالفقار بھٹو کی شہادت پر خود سوزیاں کیں، بی بی پاکستان آئیں تو لاہور نے شاندار استقبال کیا اور انھیں وزیراعظم بنوایا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے اقتدار میں آتے ہی 17 وزارتیں اور اشرافیہ کو سبسڈی دینا بند کردیں اور اس سے ہونے والی بچت کو عوام پر خرچ کریں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے وزیراعظم بنوایا تو آپ کی تنخواہیں پانچ سال میں ڈبل کردیں گے۔ سولر پینل کے ذریعے 300 یونٹس تک بجلی مفت کردیں گے۔ خواتین اور کسانوں کو کارڈز فراہم کریں گے۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ مسلم لیگ ن پوری طاقت اور دہشت کے ساتھ تحریک انصاف کے کارکنان سے انتقام لے رہی ہے۔ ہم نے ہمیشہ انتقامی سیاست کی مخالفت اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کی بات کی ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف کے نوجوان الیکشن میں ضرور ووٹ ڈالیں۔ آپ کی طرح پی پی نے بھی ن لیگ کے ظلم برداشت کیے ہیں۔ ملک کو 90 کی دہائی کی سیاست سے بچائیں۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ نوجوان میرا یہ پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ آپ کے مقابل تو لاہور میں کوئی نظر نہیں آرہا۔ ووٹ کو عزت دو کو نعرہ لگانے والے بھی غائب ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleخاور مانیکا اور میرا غم یکساں، عمیر جیسوال کی پوسٹ وائرل
    Next Article 190 ملین پاوٴنڈ، توشہ خانہ نیب کیسز ،بانی پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل پر فوری حکم متناع کی استدعا مست
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.