ممبئی:بالی ووڈ ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی ڈیپ فیک ویڈیو کا تازہ شکار بن گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رشمیکا مندانا، کاجول، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور سچن ٹنڈولکر کے بعد نورا فتحی بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار بنانے کی بھارتی شخصیت کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔
نورا فتحی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو پر ردعمل دیا اور کہا کہ ڈیپ فیک ویڈیو دیکھ کر میں حیرت زدہ رہ گئیں، وہ میں نہیں ہوں۔
آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے غلط استعمال نے مشہور شخصیات کی زندگیوں کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔
نورا فتحی ڈیپ فیک ویڈیو کی نئی شکار بن گئیں
نورا فتحی جو ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے متاثر ہوئی ہیں، اُن کی ڈیپ فیک ویڈیو کپڑوں کے ایک برانڈ سے متعلق ہے، جس میں کسی اور خاتون کی شکل پر ڈانسر کی شکل لگادی گئی۔
ویڈیو کے سامنے آنے چند گھنٹے بعد ہی یہ اطلاع بھی سامنے آئی کہ دہلی پولیس نے رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک بنانے والے کو گرفتار کرلیا ہے۔
ملزم کی شناخت 24 سالہ نوجوان کے طور پر ہوئی ہے ، جس کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے۔